🗓️
کراچی: (سچ خبریں) کراچی ایئرپورٹ کے قریب رات گئے غیر ملکیوں کے قافلے پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں اہم معلومات سامنے آگئیں۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے قریب غیر ملکی شہریوں پر ہونے والے دھماکے کی ابتدائی تفتیش مکمل ہوگئی، تفتیش سے پتا چلا ہے کہ یہ دھماکا خودکش تھا۔
تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب مہران کار میں سوارحملہ آور غیر ملکیوں کے نکلنےکا انتظار کررہا تھا۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ جیسے ہی وہ ان کے قریب پہنچے تو دہشت گرد نے مہران کار کو غیرملکیوں کی گاڑی سے ٹکرادی جس سے زوردار دھماکا ہوا اور کئی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کار میں ممکنہ طور پر بارودی مواد موجود تھا جس سےگاڑی مکمل تباہ ہوگئی، کار کی نمبرپلیٹ، انجن اور چیسز نمبر حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے چینی عملے کو لے جانے والے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب کراچی دھماکے سے متعلق خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، بم ڈسپوزل ایسٹ ، ساؤتھ اور ویسٹ کی ٹیمیں مشترکہ طور پر تفتیش کریں گی، آئی جی سندھ کے احکامات پر خصوصی ٹیم بنائی گئی ہے۔
تفتیشی ٹیم تمام شواہد کی روشنی میں رپورٹ مرتب کرے گی، دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کی جائے گی۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جارہی ہیں، دھماکے میں ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، تین گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔
پولیس نے کہا ہے کہ تفتیشی حکام نے زخمیوں کے بیانات بھی قلمبند کرلیے ہیں، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔
بم ڈسپوزل ایسٹ کے انچارج عابد شاہ نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے مخلتف شواہد جمع کیے ہیں، تمام سیمپل کو لیبارٹری بھیجا جائے گا، دھماکے سے 15 گاڑیاں متاثر ہوئی ہیں، رپورٹ کی روشنی میں اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
واضح رہے کہ کراچی میں رات گئے انٹرنیشنل ایئر پورٹ سگنل کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 چینی شہریوں سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے سے متعدد گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہوگئیں۔
مشہور خبریں۔
شام کے بحران کا نقصان 107 بلین ڈالر ہے: فیصل مقداد
🗓️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے آج پیرکو اقوام
ستمبر
آرمی چیف کا دورۂ امریکا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری کی ترغیب
🗓️ 18 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے
دسمبر
یمن میں اقوام متحدہ کے ایلچی کی عمانی حکام سے ملاقات
🗓️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ایلچی ہانس گرنڈبرگ نے مسقط
اکتوبر
ایران، روس اور چین مل کر اتحاد بنا رہے ہیں: بھارتی آرمی چیف
🗓️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:ہندوستانی فوج کے چیف آف اسٹاف نے ہفتے کے روز یوکرین
اپریل
وزیر خارجہ نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے قتل کو دہشت گردی قرار دیا
🗓️ 8 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد
جون
صیہونی حکومت کی مراکش کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں شرکت
🗓️ 22 جون 2022سچ خبریں: عبوری صیہونی حکومت جس نے مراکش کے ساتھ معمول
جون
امریکہ نے روس پر پابندیاں لگا کر غلطی کی: گلوبل ٹائمز
🗓️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: روس کو سزا دینے اور اس پر پابندیاں لگانے کے
مارچ
طالبان اور دوحہ تیسری ملاقات
🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: جون 1402 میں، قطر نے اقوام متحدہ کے نمائندے کے ساتھ
جولائی