?️
لاہور:(سچ خبریں) پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے حکومتی اتحاد کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کامیابی کے لئے پرامید ہیں، عمران خان ن لیگ کا ہاضمہ خراب کر کے ہی دم لیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ میں نے وزیر اعلیٰ بن کر آپ کے لئے بہت کام کرنے ہیں، ہم کامیابی کے لئے پر امید ہیں، علیم اور حمزہ کی آپس کی لڑائی سے میرا کیا تعلق ہے؟۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر نامزد امیدوار پرویز الٰہی سے سابق صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے بات چیت اور ارکان اسمبلی سے رابطوں بارے مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر میاں محمود الرشید نے کہا کہ ہمارے نامزد امید وار برائے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی انشاء اللہ واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے، تحریک انصاف کے یرغمال ارکان بھی وقت آنے پر ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے، عوام کا ردعمل سامنے آنے کے بعد ن لیگ کا ٹکٹ آئندہ الیکشن میں اپنی کشش کھو چکا، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب میں ن لیگ کی ہارس ٹریڈنگ کا عدلیہ کو از خود نوٹس لینا چاہیے۔
سبطین خان نے کہا کہ انشاء اللہ ن لیگ کے جھوٹے دعوؤں کا پول الیکشن کے روز کھل جائے گا، عمران خان کے حق میں عوامی ردعمل دیکھ کر منحرف ارکان کی آنکھیں کھل چکی ہیں، منحرف ارکان اب نقصان کا سودا نہیں کریں گے۔
مشہور خبریں۔
آئندہ 72 گھنٹوں میں الیکشن کا فیصلہ ہوجائے گا، شیخ رشید احمد کا دعویٰ
?️ 19 مارچ 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے
مارچ
مسجد اقصیٰ پر چھوٹے سے چھوٹے حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑسکتی ہے
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:بیت المقدس میں تحریک حماس کے ترجمان محمد حمادیہ نے اس
مارچ
بہت جلد نواز شریف کی سیاست بھی گر جائے گی
?️ 5 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ تمام گندے
فروری
سعودی عرب کی سلامتی غیر مستحکم
?️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے اپنے نئے نوٹ میں سعودی ولی عہد محمد
ستمبر
فلسطینی اسیروں پر صیہونیوں کے وحشیانہ تشدد
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں:غزہ میں فلسطینی اسیروں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل
فروری
امریکی صدر جو بائڈن نے شمالی کوریا کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا
?️ 23 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائڈن نے شمالی کوریا کے خلاف
مئی
انتخابات کا اعلان نہیں ہوا تو تحریک 10 مہینوں تک جاری رہے گی، عمران خان
?️ 2 نومبر 2022گوجرانوالہ: (سچ خبریں)پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران
نومبر
ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان
?️ 16 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے
جولائی