?️
راولپنڈی (سچ خبریں) حکومت اور کالعدم جماعت کے درمیان معاہدے کے بعد حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیم کے مزید 82 کارکنان کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ، اب تک اڈیالہ جیل سے 132 کارکنان کو رہا کیا جاچکا ہے۔ گزشتہ رات جہلم جیل سے کالعدم جماعت کے 74 کارکنان رہا کئے گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیم کے کارکنان کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے، اڈیالہ جیل سے مزید بیاسی افراد کورہا کر دیا گیا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 50 کارکنوں کو رہا کیا گیا تھا، اب تک اڈیالہ جیل سے 132 کارکنان کورہاکیاجاچکاہے، گزشتہ رات جہلم جیل سے کالعدم جماعت کے 74 کارکنان رہا کئے گئے تھے۔
دوسری جانب گوجرانوالہ میں معمولات زندگی بحال ہوگئی، مگرکالعدم تنظیم کے کارکناں نےوزیرآباد کا اللہ والاچوک اب تک خالی نہیں کیا، جس کےباعث لاہورسے اسلام آبادجی ٹی روڈ تاحال بند ہے، خندقیں بھی پُرنہیں ہوسکی ہیں۔
گجرات میں دریائے چناب ٹول پلازہ ٹریفک کیلئے کھل نہ سکا، دریائےچناب کےتینوں پلوں پرکنٹینراورپولیس کی بھاری نفری موجود ہےاور پیدل چلنے والوں کو شناخت کے بعد جانے کی اجازت دی جارہی ہیں۔موٹر وے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ گجرات سے لاہورجانےوالی گاڑیاں متبادل راستہ اختیارکریں۔
یاد رہے گذشتہ روز حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر عملدرامد کرتے ہوئے پنجاب میں حراست میں لیے جانے والے تحریک لبیک کے آٹھ سو ساٹھ کارکنوں کو رہا کردیا گیا تھا۔
محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں ان کارکنوں کو رہا کیا جائے گا جو براہ راست پرتشدد واقعات میں ملوث نہیں اور ان کے خلاف کسی قسم کا کوئی فوجداری مقدمہ درج نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں محکمہ داخلہ نے سولہ ایم۔ پی۔ او اور شیڈول فور کے تحت نظربند کئے جانے والوں کے کیسسز کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکی طلباء کے نام آیت اللہ خامنہ ای کے خط کی بین الاقوامی سطح پر گونج
?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کے فلسطینی حامی امریکی طلباء کے
مئی
مریم نفیس کا پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی پر ردعمل
?️ 17 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے پارلیمنٹ
جون
سید حسن نصراللہ کی تدفین میں شرکت کرنے کے جرم میں برطانوی پروفیسر گرفتار
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:برطانوی جامعہ شناس اور محقق پروفیسر ڈیوڈ ملر نے انکشاف
مارچ
صیہونی فوج کا غزہ پر وسیع زمینی حملہ ؛ 30 افراد شہید
?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کے وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے غزہ پٹی،
اپریل
مسکو کا باکو کی پالیسی پر غصہ کی وجہ
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: روس اور آذربائیجان کے درمیان حالیہ تنازعات سنگین مراحل میں
جولائی
ایران سعودی عرب معاہدہ عالمی نظام کو بدلنے کا اقدام ہے:پاکستانی دانشور
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:پاکستان میں ترقی اور مواصلات کے تحقیقی ادارے کے سربراہ نے
مارچ
آیت اللہ خامنہ ای کی تقریر پر عرب میڈیا کا ردعمل
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:امام خمینی کی 34ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں
جون
روس پر یوکرین کے مہلک حملے
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے بدھ کو علی الصبح
جنوری