کاروباری رہنماؤں کا ’سفاکانہ‘ ٹیکس قانون پر ملک گیر ہڑتال کا انتباہ

?️

کراچی: (سچ خبریں) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے سیلز ٹیکس ایکٹ کی شق ’37 اے‘ اور ’37 بی‘ کو کاروبار دشمن قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ان شقوں کو فوری طور پر واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔

صدر جاوید بلوانی نے واضح کیا کہ احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک یہ ’سخت گیر‘ قوانین مکمل طور پر منسوخ نہیں ہو جاتے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ اگر تمام چیمبرز متفقہ طور پر سیلز ٹیکس ایکٹ کی شق ’37 اے‘ اور ’37 بی‘ کی مخالفت کریں، تو وہ ملک گیر مکمل ہڑتال کی بھرپور حمایت کرے گا، ان شقوں کو چیمبر نے سخت گیر اور کاروباری ماحول کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

کے سی سی آئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جاوید بلوانی نے کہا کہ چیمبر ساتوں صنعتی ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر ان شقوں کے خلاف کسی بھی مشترکہ ہڑتال کی کال کی مکمل حمایت کرے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بینرز لگانا اور پریس کانفرنسز کرنا محض آغاز ہے، احتجاج اس وقت تک بڑھتے رہیں گے جب تک حکومت شق 37 اے اور 37 بی کو مکمل طور پر واپس نہیں لیتی۔

جاوید بلوانی نے انکشاف کیا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام نے ان سے رابطہ کر کے شق 37 اے پر عمل درآمد کے لیے ایس او پیز (معیاری طریقہ کار) تیار کرنے پر بات کی تھی، تاہم انہوں نے ان تجاویز کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری کے متفقہ مطالبے کے مطابق ہم ایس او پیز کو مسترد کرتے ہیں اور اپنے واحد مطالبے کو دہراتے ہیں کہ شق 37 اے کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔

ممکنہ ہڑتال کے ٹائم فریم سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں حتمی فیصلہ دیگر چیمبرز، تجارتی اداروں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

انہوں نے ان شقوں کے تحت ایف بی آر کو حاصل گرفتاری کے وسیع اختیارات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ قوانین پاکستان کی کاروبار دوست حیثیت کو متاثر کرتے ہیں اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے خوف کا باعث بن سکتے ہیں۔

جاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ شق 37 اے پاکستان میں کاروبار کے ماحول سے مطابقت نہیں رکھتی۔

ان کے مطابق کے سی سی آئی کو مسلسل ایسی شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ یہ شقیں کاروباری افراد پر نفسیاتی دباؤ ڈالتی ہیں اور ہراسانی کا سبب بن رہی ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ قانون اُن ٹیکس دہندگان کو نشانہ بنا رہا ہے جو پہلے ہی نظام میں رجسٹرڈ ہیں، بجائے اس کے کہ ٹیکس چوری کے اصل اسباب پر توجہ دی جائے۔

صدر کے سی سی آئی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا صرف 40 فیصد حصہ دستاویزی ہے، جس میں سے بمشکل 2 فیصد بدعنوانی میں ملوث ہو سکتا ہے، لیکن اب 98 فیصد قانون کے مطابق ٹیکس دینے والے کاروبار بھی ہراسانی کا شکار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے حکومت کو تجویز دی کہ وہ جعلی یا فرضی رسیدیں جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے، نہ کہ ان کاروباری افراد پر دباؤ ڈالے جو پہلے ہی ٹیکس نیٹ میں ہیں۔

جاوید بلوانی نے ایف بی آر کی ناقص کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں ایسے بیشتر مقدمات کا فیصلہ ٹیکس دہندگان کے حق میں آیا، جب کہ صرف چند مقدمات میں ٹیکس حکام کو کامیابی ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ کے سی سی آئی نے ٹیکس نظام میں 30 خامیوں کی نشاندہی کی ہے، جن میں سے پانچ یا چھ کو اتنا سنگین قرار دیا گیا ہے کہ ان کی موجودگی میں ٹیکس ریٹرن جمع کرانا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ان خامیوں کو فوری طور پر قانون سازی کے ذریعے دور کیا جائے۔

بزنس مین گروپ کے چیئرمین زبیر موتی والا نے بھی جاوید بلوانی کے خدشات سے اتفاق کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر گرفتاری کے اختیارات کو بغیر کسی نگرانی کے چھوڑ دیا گیا، تو اس سے بڑے پیمانے پر ہراسانی اور بدعنوانی کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے اختیارات رکھنے والے اہلکار ان اختیارات کو ذاتی مفاد کے لیے غلط استعمال کر سکتے ہیں، اور دیانت دار ٹیکس دہندگان کو غیر قانونی مطالبات ماننے پر مجبور کر سکتے ہیں تاکہ وہ اپنی عزت بچا سکیں۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ٹیکس نیٹ سے باہر افراد کو نشانہ بنائے، نہ کہ پہلے سے دستاویزی معیشت پر مزید بوجھ ڈالے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی پارلیمنٹ میں جنگی بجٹ کی منظوری بجٹ کم بھی ہوسکتا ہے

?️ 13 ستمبر 2025 اسرائیلی پارلیمنٹ میں جنگی بجٹ کی منظوری بجٹ کم بھی ہوسکتا

تیل کی قیمتوں نے 8 سالہ ریکارڈ توڑا

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:  انرجی مارکیٹ کے ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ

اسلام آباد ہائیکورٹ: ’عافیہ صدیقی کی رہائی کے بدلے شکیل آفریدی کی حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں‘

?️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ

طوفان الاقصی میں کتنے صیہونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں؟

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ

غزہ جنگ میں کسے شکست ہوئی ہے؟ امریکی نیوز ایجنسی

?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی نیوز سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں زور دیا ہے

کیف میں متعدد دھماکے، 12 ہلاک و زخمی

?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں:  روئٹرز نیوز ایجنسی نے عینی شاہدین کے حوالے سے رپورٹ دی

صیہونی حکومت کا ایرانی غیرنظامیوں اور میڈیا پر حملہ 

?️ 21 جون 2025سچ خبریں: برونو روڈریگز، کوبا کے وزیر خارجہ، نے آج منگل کو سوشل

یمنی مجاہدین نے عراقی مجاہدین سے کیا کہا؟

?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے