?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ جو لوگ کہتے ہیں کوئی ڈیل ہورہی ہے ان کی عقل چلی گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پوری دنیا کو بتا دیا ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے اس نے اپنی ذات کی، اپنی اہلیہ کی اور اپنے ورکرز کی قربانی دی ہے اب جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ کوئی ڈیل ہو رہی ہے تو ان کی عقل چلی گئی ہے، عمران خان تو تاریخ میں اپنا نام رقم کر چکا ہے، عمران خان اور کارکن آپس میں جڑ چکے ہیں، میں نے عمران خان کو بتایا کہ میرا مانسہرہ میں ایک لاکھ تو کیا ایک سو ووٹ بھی نہیں ہے۔
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں تحریک انصاف کے رہنماء نے کہا کہ باقاعدہ بات چیت کیلئے سابق صدر مملکت عارف علوی کا انتظار کر رہا ہوں، عارف علوی نے پچھلے ہفتے آنا تھا اب وہ شاید اگلے ہفتے آرہے ہیں لیکن بات چیت کے حوالے سے ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم یہ بات چیت عمران خان کی رہائی کیلئے نہیں ہونی ہے۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کہہ چکے ہیں کہ میں نے کسی کو اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا نہیں کہا، علی امین اور اعظم سواتی اپنے تئیں مذاکرات کرنا چاہتے تھے، اس کے لیے علی امین گنڈاپور اور اعظم سواتی نے مذاکرات کی خواہش کا اظہار ضرور کیا تھا لیکن میرے نزدیک مذاکرات لامعنی ہیں کیوں کہ دوسرے فریق کی نیت مسائل کے حل کی بجائے محض کچھ مزید وقت مستعار لینے کی ہوتی ہے، اس لیے جب اعظم سواتی اور علی امین گنڈا پور نے اجازت مانگی تو ان سے کہا اگر ڈیل کرنی ہوتی تو دو سال پہلے ہی کرلیتے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی قیدیوں کا قاتل کون؟
?️ 1 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بیان جاری کرتے 6 اسرائیلی قیدیوں
ستمبر
امریکہ کا 11 یمنی قیدیوں کو گوانتانامو سے عمان منتقل کرنے کا اعلان
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ بدنام زمانہ گوانتانامو
جنوری
حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے کمی کا اعلان
?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرول کی قیمت
دسمبر
فلسطینی مجاہدین کا حجاجِ بیت اللہ الحرام کے نام پیغام
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: القسام بریگیڈ کے ترجمان نے حج کے عظیم اور بڑے
جون
اسرائیل اور بھارت ریاستی دہشتگردی کے مجرم ہیں۔ مفتی منیب الرحمن
?️ 4 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت اور
مئی
شام کے پاس عرب لیگ میں اپنی نشست دوبارہ حاصل کرنے کے لیے کافی ووٹ ہیں: اردن
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شام
مئی
امریکا کے نصف سے زائد عوام فلسطینی ریاست کے قیام کے حق میں
?️ 21 اگست 2025امریکا کے نصف سے زائد عوام فلسطینی ریاست کے قیام کے حق
اگست
مغرب نے اپنی بقا کے لیے جنگ کی پالیسی اپنا رکھی ہے:بشار الاسد
?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:شام کے صدر نے بیلاروس کے وزیر اعظم سے ملاقات میں
نومبر