🗓️
ڈیرہ اسمٰعیل خان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ٹانک اڈہ کے قریب پولیس پر کیے گئے بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق ریسکیو اور پولیس حکام نے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی۔
پولیس اہلکار محمد عدنان نے بتایا کہ بم دھماکا ڈیرہ اسمٰعیل خان شہر میں گشت پر مامور پولیس وین کے قریب ہوا، ریسکیو اہلکار اعزاز محمود نے بتایا کہ 5 افراد جاں بحق اور دیگر 21 زخمی ہوئے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ریسکیو 1122 ڈیرہ اسمٰعیل خان اویس بابر نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں، تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاری بیان میں کیا گیا کہ ٹانک اڈہ کے قریب ہونے والے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ ایک ٹریفک پولیس اہلکار اور خاتون سمیت 21 افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو ایمرجنسی افسر نعمان اللہ مروت کی نگرانی میں ہسپتال منتقل کیا گیا، ریسکیو 1122 کی 6 ایمبولینسز اور 20 اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔
گزشتہ سال نومبر میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے کے بعد سے پاکستان میں حالیہ مہینوں کے دوران خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا ہے۔
31 اکتوبر کو ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس کیمپ پر نامعلوم شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا تھا، اسی روز ضلع جنوبی وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکے میں دو فوجی شہید ہوئے تھے۔
رواں برس جولائی میں بلوچستان کے ضلع سوئی اور ژوب میں دو الگ کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے 12 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
رواں برس سیکیورٹی فورسز پر ایک دن میں ہونے والا یہ بدترین واقعہ تھا، اس سے قبل فروری 2022 میں بلوچستان کے ضلع کیچ میں فائرنگ سے 10 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
ستمبر میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی جانب سے مرتب اعداد وشمار میں کہا گیا تھا کہ اگست میں دہشت گردوں کے حملوں کی تعداد 9 سال کے دوران سب سے زیادہ رہی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نومبر 2014 کے بعد ملک بھر میں ایک مہینے میں دہشت گردی کے سب سے زیادہ 99 حملے ہوئے۔
مشہور خبریں۔
سعودی حکام کا صیہونی نامہ نگار کے مکہ میں داخل ہونے کا اعتراف
🗓️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر احتجاج کے
جولائی
چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست مسترد
🗓️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے پی ٹی
جون
ایران، روس اور چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات پر امریکہ کی تشویش
🗓️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے ایران، چین اور روس
مارچ
رانا ثنااللہ نے مولانا کو منانے میں ناکامی کی ذمہ داری حکومت کی مشاورتی ٹیم پر ڈال دی
🗓️ 18 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا
ستمبر
ملک کے تین شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
🗓️ 15 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے شہروں سے حاصل
اکتوبر
عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی ایک روزہ راہدری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے
🗓️ 24 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک
مارچ
پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے گرفتار، ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور
🗓️ 16 ستمبر 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور
ستمبر
وزیراعلیٰ جام کمال کو مستعفی ہونے کیلئے کل شام کی ڈیڈلائن دے دی
🗓️ 6 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت میں وزراء اور ارکان
اکتوبر