ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ خوارج کے دہشتگردوں کا حملہ، 10 جوان شہید

🗓️

ڈی آئی خان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ خوارج کے دہشتگردوں کے حملے میں 10 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق فتنہ خوارج کے دہشتگردوں نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، خارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایف سی کے 10 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق شہید جوانوں نے جانیں نچھاور کرکے خوارجی دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنایا، شہید ہونے والے ایف سی کے 6 جوانوں کا تعلق جنوبی وزیرستان جبکہ 4 جوانوں کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ شہدا میں نائب صوبیدار محمد جان، نائیک عارف، لانس نائیک سعید الرحمٰن، سپاہی اخونزادہ اور سپاہی حضرت اللہ، سپاہی مشتاق، سپاہی عبدالصمد، سپاہی عمران، سپاہی بصیر اور سپاہی مہتاب نے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان کے مطابق زخمی ایف سی اہلکاروں نائیک حمزہ، سپاہی حسن اور سپاہی صابر ایوب کو علاج کے لیے سی ایم ایچ ہسپتال ڈیرہ اسمٰعیل خان منتقل کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ ایف سی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ایف سی دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے اور قیام امن کے لئے پر عزم ہے،شہدا کی عظیم قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ادھر، وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ایف سی چیک پوسٹ پر خوارجی دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ایف سی کے 10 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کے خاندانوں سےدلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایف سی اور پولیس اہلکاروں نے شہادت کا اعلی مرتبہ پایا، شہدا کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہدا ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، ملک میں امن کے لیے قیمتی جانیں قربان کرنے والے شہدا کی قربانیوں کا قرض نہیں اتار سکتے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایف سی اور خیبرپختونخوا پولیس کے افسروں اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں، قوم ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور شہدا ہمارے لیے سرمایہ افتخار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات میانوالی کے علاقے ملاخیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ خوارج کے 10دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں حماس کی طاقت کے مظاہرہ پر اسرائیلی ماہرین حیران

🗓️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کی ایک رپورٹ کے مطابق

سلامتی کونسل نے شام کے لیے انسانی امداد میں توسیع کی منظوری دی

🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے منگل کے روز

”آنر“ کا ایکس سیریز کا معیاری فون پیش

🗓️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے ”ایکس 7

بحرین اور صیہونی حکومت کے درمیان تجارت کا آغاز

🗓️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے صیہونی حکومت کے ساتھ ایلومینیم

الیکشن کمیشن پاکستان کی انتخابی رولز میں تبدیلی کی منظوری

🗓️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017 کے

صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے کی صورت میں متبادل پلان تیار

🗓️ 26 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ

ایرانی بہت ہوشیار ہیں:سابق صیہونی عہدہ دار

🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق چیف آف اسٹاف نے اس بات کا

امریکی منصوبے کا مقابلہ روس کے ساتھ ہمارا مشترکہ نقطہ ہے:یمن

🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر اعظم نے یمنی وفد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے