ڈی جی آئی ایس پی آر کی بہاولپور میں اساتذہ و طلبہ سے خصوصی نشست

ارشد شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اساتذہ اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سمیت مختلف مدارس اور تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بہاولپور کے عوام کی تحریکِ پاکستان اور استحکامِ پاکستان میں خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا، تقریب میں قومی و علاقائی صورتحال، آپریشن بنیان المرصوص اور قومی سلامتی میں پاک فوج کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

سیشن میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے بھارتی گٹھ جوڑ اور سوشل میڈیا پروپیگنڈا زیرِ بحث رہا، اسلامیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے پاکستان کی قومی سلامتی کے مفہوم اور مقاصد پر تفصیلی آگاہی کو سراہا۔

شرکاء نے میڈیا لٹریسی کو نوجوانوں کے شعور اور رائے کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا لٹریسی منفی پروپیگنڈا اور دشمن کے بیانیہ سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے جبکہ شرکاء نے ہر مشکل میں قوم کے ساتھ کھڑے رہنے پر فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مدارس کے طلبہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ریاست اور آئین کا سر فخر سے بلند رکھا ہے، تقریب کے اختتام پر طلبہ و طالبات نے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور شامی عارضی حکومت کے درمیان تعلقات کا باقاعدہ آغاز

?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: احمد الشرع (محمد الجولانی)، شامی عارضی حکومت کے سربراہ، نے

کولمبیا کے صدر کے ہیلی کاپٹر پر حملہ

?️ 26 جون 2021سچ خبریں:کولمبیا کے صدر کا کہنا ہے کہ وینزویلا کی سرحد کے

ہم ایک خطرناک کھیل میں داخل ہو چکےہیں: اسرائیل

?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی داخلی سلامتی کونسل کے سابق نائب ایران عطسیون نے

صیہونی حکومت کے جاری حملوں کا لبنان کا حل کیا ہے؟

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے جاری حملوں اور حکومت

ریپبلکن پارٹی سے ٹرمپ کو ایک اور دھچکا

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی ایوان

فلسطینی بچوں پر بم برسانے کے لیے یورپی کرائے کے فوجیوں کی ضرورت کیوں پڑی؟

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: اسپین کے El Mundo اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں

ہزاروں پاکستانیوں کا غزہ میں نسل کشی کے خلاف مظاہرہ

?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: ہزاروں پاکستانی شہریوں نے غزہ میں نسل کشی اور جنگ

اسرائیلی حکومت کے سامنے صرف دو راستے؛ شکست یا تسلیم

?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی حکومت کی تباہ کن اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے