ڈرائیونگ لائسنس فیس میں اضافے کیخلاف درخواست پر فریقین سے تحریری جواب طلب

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ڈرائیونگ لائسنس فیس میں اضافے کے نوٹی فکیشن کے خلاف درخواست پر آئندہ سماعت میں فریقین سے تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے معروف قانون دان غلام عباس ہرل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں نگران پنجاب حکومت، انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر تحریری جواب طلب کر لیا ہے، عدالت نے سرکاری وکیل کو آئندہ سماعت تک مکمل تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔

ڈرائیونگ لائسنس فیس میں اضافے کے خلاف دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافہ قانون کے منافی ہے، نگران حکومت کے پاس اضافی ٹیکسز لگا کر قیمتوں میں اضافے کا اختیار نہیں ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ نگران حکومت روز مرہ کے معاملات چلانے کے لیے ہے، قیمتیں بڑھانا ان کے اختیار میں نہیں ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے پرانے ریٹس پر ہی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا حکم جاری کرے۔

یاد رہے کہ 16 جنوری کو نگران حکومت پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافہ کر دیا تھا۔

لرننگ لائسنس کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی، جبکہ ریگولر موٹر سائیکل لائسنس کی ایک سال کی فیس 980 روپے کر دی گئی تھی۔

اسی طرح موٹر کار / جیپ کی ایک سال کی فیس بڑھا کر 2280 روپے کر دی گئی، اس سے قبل موٹرسائیکل اورکار کی 5 سال کے لائسنس کی فیس 1300 روپے تھی۔

ایل ٹی وی لائسنس اور ایچ ٹی وی لائسنس کی ایک سال کی فیس 2480 روپے کر دی گئی تھی، جبکہ انٹرنیشل لائسنس کی فیس میں بھی 1830 سے 6030 روپے تک اضافہ کر دیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کے لیے ہیگ ٹریبونل کے فیصلے کے کیا نتائج ہوں گے؟

?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: جمعرات کو بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم

پاکستان: کابل الزامات لگانے کے بجائے انسداد دہشت گردی کے وعدے پورے کرے

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: پاکستانی وزارت خارجہ نے حالیہ سرحدی حملوں پر تشویش کا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد بحالی کی جانب گامزن

?️ 8 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک مارکیٹ گزشتہ روز کی شدید مندی کے

اسرائیل غزہ میں اپنی فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے: چین

?️ 9 ستمبر 2025چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے وزارت کے اجلاس میں

بھارت جموں وکشمیرپر اپنے قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہاہے، حریت کانفرنس

?️ 15 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس ایک بار پھر الیکشن کمیشن کی عدالت میں آ گیا

?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سات سال زیر التوا رہنے

افریقہ میں اسرائیل کی اہمیت تل ابیب کے تصور سے کہیں کم : عطوان

?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ روز ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

?️ 30 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے