اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کو ایک نیا عہعدہ دیتے ہوئے انھیں قومی سلامتی کے مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر معید یوسف کو آج مشیر کی ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے معید یوسف کو مشیر قومی سلامتی کی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر معید یوسف کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا ہے وہ بطور قومی سلامتی اپنی خدمات انجام دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے ۔ 24 دسمبر2019ء کو وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر معید ڈبلیو یوسف کو قومی سلامتی کا معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔ معروف محقق اور ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر معید یوسف کو وزیر اعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے قومی سلامتی مقرر کیا گیا ۔
اس سے قبل ڈاکٹر معید یوسف بطور چیئرمین اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ڈاکٹر معید یوسف نے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر اور پولیٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، وہ متعدد کتابوں کے مصنف ہونے کے علاوہ بین الاقوامی تھینک ٹینکس اور جامعات کے ساتھ بھی منسلک رہے ہیں۔ ڈاکٹر معید کی تحقیق کا مرکز جنوبی ایشیا کو درپیش دفاعی خطرات ، جنوبی ایشیائی ملکوں کے درمیان باہمی تجارت اور خطے سے غربت کے خاتمے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ ہے۔
ڈاکٹر معید یوسف بین الاقوامی تنازعات کے تصفیے کے لیے قائم امریکی ادارے یو ایس آئی پی سے کم و بیش 10 برس منسلک رہے ہیں۔ 17 اکتوبر 2019 کو ڈاکٹر معید یوسف نے چیئرمین اسٹرٹیجک پالیسی پلاننگ سیل کا عہدہ سنبھالا تھا۔ سیل کے چیئرمین کی حیثیت سے وہ قومی سلامتی کمیٹی کے رکن بھی تھے۔
مشہور خبریں۔
سپر کمپیوٹر کا دور گزر چکا ہے: صدر مملکت
نومبر
عالمی رہنماؤں نے انقلاب کی فتح پر ایرانی عوام اور حکومت کو مبارکباد دی
فروری
اسلام آباد: احتساب عدالت نے اسحٰق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں طلب کرلیا
ستمبر
190 ملین پاؤنڈز کیس: ملک ریاض کی منجمد اثاثے بحال کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی
اپریل
غزہ جنگ کے خاتمے کا کیا مطلب ہے؟ صیہونی وزیر کی زبانی
نومبر
سائنو ویک کی 20 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ گئیں
جون
نااہلی کی مدت سے متعلق کیس کی سماعت کیلئے 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل
جنوری
گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے ہفتہ وار مہنگائی 42 فیصد تک پہنچادی
نومبر