?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی غیر قانونی تجارت کے خلاف پاکستان کے اقدامات سے ترسیلات زر میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
رپورٹ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ترسیلات زر گزشتہ سال کے مقابلے میں نومبر تک 5 ماہ کے دوران 34 فیصد اضافے کے ساتھ 14.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
رواں سال روپے کی قدر میں 2 فیصد اضافہ ہوا اور اسے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قرض پروگرام اور ترسیلات زر کی وجہ سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی کرنسیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
اس سے قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی ترسیلات زر میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ رواں مالی سال ترسیلات زر کے ذریعے 35 ارب ڈالر کی آمد متوقع ہے۔
جولائی تا اکتوبر پاکستان کو 11 ارب 85 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، جو اوسطاً 2 ارب 96 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ماہانہ ہیں، ملک کو اکتوبر میں 3.052 ارب ڈالر اور ستمبر میں 2.859 ارب ڈالر موصول ہوئے، جو ترسیلات زر میں اضافے کا رجحان ظاہر کرتے ہیں۔
مالی سال 2024 میں ملک کو 30.25 ارب ڈالر موصول ہوئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.3 فیصد کم ہے۔
لندن میں فچ سلوشنز کمپنی ’بی ایم آئی‘ میں ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے ماہر اقتصادیات جان ایشبورن نے بلومبرگ کو بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ کرنسی اصلاحات سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے اور قانونی طریقے سے زیادہ ترسیلات پاکستان بھیجی جارہی ہیں۔
مالیاتی ماہرین کا خیال ہے کہ ترسیلات زر میں اضافہ شرح تبادلہ میں استحکام اور کرنسیوں کی غیر قانونی تجارت کے خلاف کریک ڈاؤن کا نتیجہ ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک آئی ایم ایف کی ہدایات کے مطابق سخت معاشی اقدامات پر عمل درآمد کر رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈالر کی غیر قانونی ٹریڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن سے کچھ ٹرانزیکشنز کو سرکاری بینکنگ چینلز پر منتقل کرنے میں مدد مل سکتی ہے، جس کی وجہ سے نومبر کے آخر تک زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے جو مارچ 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہیں۔
ایف آئی اے نے ایک سال قبل شروع کی گئی کوششوں میں منی چینجرز کے دفاتر پر چھاپے مارے، لوگوں کو گرفتار کیا اور منی ایکسچینج میں سادہ کپڑوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی تعینات کیا۔
دریں اثنا ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچا کا اندازہ ہے کہ گزشتہ 2 سال میں غیر قانونی ڈالر مارکیٹ کا حجم کم از کم 20 فیصد گر گیا ہے، جس میں 10 ارب ڈالر باضابطہ بینکنگ چینلز میں گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
محمد بن سلمان نے یمن کی جانب سے شدید حملوں کے بعد انصاراللہ سے اہم اپیل کردی
?️ 18 جون 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے یمن کی جانب
جون
ایران، یمن اور حزب اللہ کی زبردست کارنامے زیاد النخالہ کی زبانی
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسلامی جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا کہ
اکتوبر
بیرسٹر سیف کی ارشد ندیم کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات، بیرسٹر محمد علی سیف نے ارشد
اگست
مستونگ شاہراہ پر خودکش دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید
?️ 5 ستمبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کے مطابق صبح کوئٹہ
ستمبر
بجلی کے نرخ میں ظالمانہ اضافہ مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں:پی ٹی آئی
?️ 16 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخ
جون
پاکستان میں ہمیں اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنا ہے: وزیراعظم
?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ
جنوری
نیتن یاہو 2025 اور اس کے بعد کے سالوں میں بھی جنگ جاری رکھنے کا خواہاں
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار Haaretz کے عسکری امور کے تجزیہ کار Amos Hareil
جنوری
فرخ حبیب نے اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 10 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب ک نے
فروری