ڈالر 233 روپے تک پہنچ گیا

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں)ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 233 کی کم ترین سطح پر آگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں مقامی کرنسی کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 229 روپے 88 پیسے پر بند ہوئی تھی جبکہ روپے کی قدر آج 1.31 فیصد یا 3 روپے 5 پیسے کی کمی کے بعد 232 روپے 95 پیسے پر بند ہوئی۔

میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) شرح تبادلہ میں اتار چڑھاؤ پر قابو پانے کے لیے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر جاری کرنے سے گریزاں ہے، تیل کے لیے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) ادائیگیوں کی وجہ سے روپیہ انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران نئی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔

انہوں نے میڈیاکو بتایا کہ اس کے علاوہ برآمد کنندگان بھی اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے منافع کمانے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے روپے کی قدر میں تیزی سے ہونے والی کمی کے باعث زیادہ منافع حاصل کرنے کے لیے قومی مفاد کے تحفظ کا خیال ترک کردیا ہے۔

سعد بن نصیر نے کہا کہ دوسری جانب برآمد کنندگان بینکوں کی جانب سے زیادہ سے زیادہ ایل سی کی حد استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس صورتحال سے نمٹنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ وہ برآمد کنندگان کو فوری طور پر ڈالر سے حاصل ہونے والی آمدنی کو روپے میں تبدیل کرانے کا حکم دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ اسٹیٹ بینک، دیگر بینکوں کے ساتھ ثالث کے طور پر کام کرسکتا ہے تاکہ شرح تبادلہ کے بحران کے وقت برآمد کنندگان کی جانب سے کی جانے والی بےقاعدگیوں سے محفوظ رہا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ برآمد کنندگان کو چاہیے کہ وہ شرح تبادلہ میں کمی کے بجائے اپنی اشیا کی فروخت سے منافع حاصل کرنے پر توجہ دیں۔

7 اپریل (جب اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کو اقتدار سے سبکدوش کیا گیا تھا) اور 22 جولائی کے درمیانی عرصے میں ملک کے تجارتی خسارے، بڑھتے ہوئے سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کے باعث روپے کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 21.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

22 جون کو 211 روپے 93 پیسے کی قیمت تک پہنچنے کے بعد جولائی کے پہلے ہفتے میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا تھا اور اس کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں 204 روپے 56 پیسے تک آگئی تھی۔

جب 15 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا لیکن اس کے بعد حالیہ دنوں میں اس کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔

گزشتہ ہفتے کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 8.25 فیصد کمی دیکھی گئی، 22 جولائی کو روپیہ 228 روپے 36 پیسے کے ساتھ کم ترین سطح پر بند ہوا جبکہ 15 جولائی کو ڈالر کے مقابلے میں اس کا ریٹ 210 روپے 95 پیسے تھا۔

رواں ہفتے کے ابتدائی سیشن میں بھی روپے کی قدر میں مزید کمی دیکھی گئی جس کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یہ 229 روپے 88 پیسے پر آگیا تھا۔

مشہور خبریں۔

کویت میں امریکی سفارت خانے کے ایک کارکن کی خودکشی

🗓️ 25 جولائی 2021القبس اخبار نے کویت میں امریکی سفارت خانے میں سکیورٹی اہلکار کی

کیا ٹرمپ یوکرین کے بحران کو 24 گھنٹوں میں حل کر سکتے ہیں؟

🗓️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے

بغیر پوچھے بننے والا 15 ممالک کا بادشاہ

🗓️ 8 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی بادشاہ چارلس III کی سرکاری طور پر تاجپوشی کی تقریب

طوفان الاقصی کے بعد صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے منصوبے کا کیا ہوگا؟

🗓️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کا جملہ کہ صیہونی حکومت جانے

یمنی آپریشن کے بعد UAE کی صہیونیوں سے فوری مدد کی اپیل

🗓️ 20 جنوری 2022سچ خبریں: ابوظہبی کو نشانہ بنانے والے عظیم آپریشن طوفان آف یمن کے

اپوزیشن کا کام صرف حکومت پر نکتہ چینی کرنا ہے: وزیر خارجہ

🗓️ 25 جولائی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے

امریکہ میں اسلحہ ساز کمپنیوں کی اربوں ڈالر کی آمدنی

🗓️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:   جیسا کہ امریکہ میں بندوق کے تشدد میں اضافہ ہوا

اسرائیل کو میزائل فراہم کرنے والی امریکی کمپنی کے خلاف امریکا میں سخت احتجاج، متعدد افراد گرفتار

🗓️ 15 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  اسرائیل کو میزائل فراہم کرنے پر امریکی کمپنی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے