چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے، وزیراعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور اس حوالے سے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

ایسوسی ایٹ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء کی جانب سے پاکستان چین دوطرفہ معاشی تعلقات کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین، پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم شراکت دار ہے اور ہم چین میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے خواہاں ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت چینی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی، پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چینی انڈسٹری خصوصاً چینی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی دعوت دیتے ہیں، چینی تعاون سے گوادر بندرگاہ کو لاجسٹکس کا حب بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالے سے بھرپور تیاری کر رہے ہیں، ایگری کلچر ڈیمانسٹریشن زونز کا قیام سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالے سے اہم منصوبہ ہو گا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ ، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری، وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ،وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے لیے چلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ سی پیک کی شکل میں پاک چین تعاون جاری ہے اور رہے گا، میں یہ تصدیق کرنا چاہتا ہوں کہ بشام میں چینی شہریوں پر حملے میں افغانستان کی سرزمین استعمال ہوئی ہے جس پر ہمیں تشویش ہے۔

مشہور خبریں۔

حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف نیا کارنامہ

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے حال ہی میں اعلیٰ تباہ

الیکشن کا اعلان یا معاشی بحران پر قابو پانے کا عزم،آج اتحادیوں سے مشورت ہو گی

?️ 16 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اتحادیوں کے ساتھ جلد ہی مشاورتی

واٹس ایپ، سوشل میڈیا پر جعلی لنکس بھیجے جانے کا انکشاف، پی ٹی اے نے خبردار کردیا

?️ 24 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی

نیتن یاہو نے ہمیں ایران کے خلاف استعمال کیا: ٹرمپ

?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ سابق اسرائیلی

پشاور دھماکے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا ہے

?️ 1 فروری 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور میں پولیس لائنز مسجد دھماکے کی تفتیشی ٹیم نے انکشاف کیا

لندن میں عرب ممالک کے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے خلاف احتجاج

?️ 31 دسمبر 2025 لندن میں عرب ممالک کے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے

شہید ابوحمزہ کا شہادت سے کچھ دیر قبل پیغام

?️ 31 مارچ 2025 سچ خبریں:شہید ابوحمزہ نے شہادت سے کچھ دیر قبل اپنے آخری

ڈیم بنانے کیلئے اپنی تمام سیاسی قوت استعمال کروں گا۔ ملک محمد احمد خان

?️ 30 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے