?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیویارک میں چین، ایران، پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کا چوتھا چار فریقی اجلاس ہوا جس میں افغانستان میں کالعدم داعش، القاعدہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان، کالعدم بی ایل اے، کالعدم جیش العدل پر تشویش کا اظہار اور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس افغانستان کی صورتحال پر 80 ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر منعقد ہوا، چاروں ممالک کا افغانستان کو آزاد، متحد اور پُرامن ریاست بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، افغانستان کی معیشت بہتر بنانے اور عوام کی حالت زار کم کرنے پر اتفاق ہوا۔
اجلاس میں فریقین نے افغانستان کے ساتھ تجارتی تعاون اور علاقائی روابط بڑھانے پر زور دیا، 1988 کے پابندیوں کے نظام میں زمینی حقائق کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت پر زور دیا گیا، طالبان رہنماؤں کے سفری استثنیٰ پر سیاسی مقاصد اور دوہرے معیار سے گریز کی اپیل کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں افغانستان کے لیے ہنگامی انسانی امداد بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا، انسانی امداد کو سیاسی معاملات سے نہ جوڑنے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں افغان حکام پر دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر اقدامات کرنے پر زور دیا گیا، دہشت گردوں کی فنڈنگ، بھرتی، اسلحے تک رسائی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان میں دہشت گردی کے تربیتی مراکز اور انفراسٹرکچر ختم کرنے پر زور دیا گیا، انسداد دہشت گردی میں دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس میں افغان حکام کی افیون کی کاشت کم کرنے کی کوششوں کو سراہا، منشیات کے انسداد کے لیے جامع حکمت عملی اپنانے پر زور دیا گیا، افغان پناہ گزینوں کی باعزت واپسی کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں امدادی کارروائیوں کا اعلان
?️ 27 جولائی 2025 سچ خبریں: صیہونی ریژیم کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ
جولائی
وزیراعظم کی صنعتوں میں درکار ہنر اور تربیتی پروگرامز کے منصوبے کی منظوری
?️ 6 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتوں میں درکار ہنر
مارچ
عراق میں امریکی فوجی قافلہ پر حملہ
?️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی عراق میں امریکی
اپریل
افغانستان میں عسکریت پسندوں پر متعدد فضائی حملے، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 12 مارچ 2021 کابل (سچ خبریں) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں پر متعدد
مارچ
کیا اسرائیل ویتنام میں امریکہ کی طرح غزہ کی دلدل میں پھنس چکا ہے؟ صیہونی تجزیہ نگار کیا کہتے ہیں؟
?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی تجزیہ نگار نے اس بات پر زور دیا کہ
نومبر
پنجاب کے مختلف اضلاع میں دوبارہ لاک ڈاون نافذ
?️ 15 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں ایک جانب سے کورونا کی شرح
ستمبر
صیہونیوں کی حمایت میں آنکھوں پر پٹی
?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: انگلستان کے وزیراعظم نے صیہونی حکومت کے جرائم کی کھل
مارچ
جنوبی کوریا میں ایپک سربراہی اجلاس کے موقع پر ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کا امکان ہے
?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر جنوبی کوریا میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے
ستمبر