چین نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے، پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، صدر مملکت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کاکہنا ہے کہ چین نے ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے، پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

صدر مملکت سے چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے ملاقات کی جس میں خطے میں امن کیلئے مشترکہ اقدامات کے عزم کا اظہار کیا گیا،ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، معیشت، ثقافت اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

پاکستانی عوام اپنے آہنی بھائی چین کی مستقل حمایت پر شکرگزار ہیں۔ چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔اس موقع پر چینی سفیر نے صدرمملکت کی آنے والی سالگرہ پر صدر شی جن پنگ کی جانب سے دلی نیک خواہشات کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر آصف علی زرداری سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر اینڈریا وِکے نے  الوداعی ملاقات کی تھی اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

آصف علی زرداری نے آسٹریا کے صدر کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا اور اینڈریا وِکے کو ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی تھی۔صدر مملکت نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں سفیر اینڈریا وِکے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت تھی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ آسٹریا کے سرمایہ کار پاکستان کے سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں جبکہ پاکستان آسٹریا کی الپائن ٹورازم میں مہارت سے بھی مستفید ہو سکتا ہے، آسٹریا کی کمپنیاں پاکستان کے تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین کی خدمات سے فائدہ اٹھا سکتی تھیں۔

مشہور خبریں۔

امل تحریک: اسرائیل کے عزائم تمام عرب ممالک تک پھیل چکے ہیں

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ میں تحریک امل کے نمائندے نے اس

بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہیں۔ شرجیل میمن

?️ 16 فروری 2026کراچی (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بانی

”وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کی منظوری

?️ 3 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب کی

محور مزاحمت سپریم لیڈر امام خامنہ ای کی نگاہ سے

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر امام سید علی خامنہ ای نے

امریکہ اور اسرائیل کے لیے ہمارے پاس تکلیف دہ آپشنز موجود ہیں: یمن

?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: یمن میں شہری مراکز پر امریکی وحشیانہ حملوں کے تسلسل

بلوچستان ہائیکورٹ: سینیٹر اعظم سواتی کےخلاف تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم

?️ 19 دسمبر 2022بلوچستان:(سچ خبریں) بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

غزہ میں جنگ کم از کم مزید سات ماہ تک جاری رہنے کا امکان

?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مشیر تساہی ہانگبی نے

2 کروڑ سے زائد کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں

?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سربراہ این سی او سی اسد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے