چین سے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہوچکا ہے، وزیر خزانہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کو دیے گئے 2 ارب ڈالر کے قرض کو رول اوور کیا جاچکا ہے اور میڈیا کے بعض حلقوں میں اس حوالے سے چیزیں گمراہ کن ہیں۔

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر رضا ربانی کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے سینیٹ میں قائد ایوان نے کہا کہ رائٹرز اور بعض ذرائع ابلاغ میں چین سے پاکستان کے قرض کو رول اوور کرنے کے حوالے سے جو خبر آئی ہے وہ گمراہ کن ہے۔

واضح رہے کہ دو ارب ڈالر کی یہ رقم گزشتہ ہفتے واجب الادا ہو چکی تھی لیکن رول اوور کے بعد پاکستان کو اب ادائیگی کے لیے مزید مہلت میسر ہو گی۔

اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور ہوچکا ہے اور پاکستان کا بینک آف چائنا اور چین کے دیگر پرائیویٹ بینکوں کے ساتھ لین دین ہے۔

چین کی جانب سے ملنے والے اس ریلیف سے ادائیگی کے توازن کے شدید بحران سے دوچار پاکستان کو کافی مدد ملی ہے، یہ رول اوور پاکستان کے لیے بہت اہم تھا کیونکہ زرمبادلہ کے ذخائر صرف چار ہفتوں کی درآمدات کے برابر رہ گئے تھے اور آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط پر بات چیت تعطل کا شکار ہے۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ مجھے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ یہ رقم 23 مارچ کو رول اوور ہو گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ دستاویزات مکمل کر لی گئی ہیں۔

جب اس حوالے سے رابطے کی کوشش کی گئی تو نہ چینی حکومت اور نہ ہی چینی مرکزی بینک نے رول اوور پر تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب دیا۔

تاہم رول اوور کی تصدیق کے باوجود اسحٰق ڈار نے میچورٹی کی نئی تاریخ یا اس حوالے سے دیگر شرائط نہیں بتائیں۔

وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ اس عمل کی تکمیل کے بعد ری فنانسنگ کی باضابطہ تصدیق کی جائے گی۔

پاکستان فروری کے اوائل سے آئی ایم ایف کے ساتھ 2019 میں طے پانے والے 6.5 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج میں سے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کے اجرا کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔

قسط کے اجرا کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط میں سے ایک پاکستان کی ادائیگیوں کے توازن کی فنڈنگ کے لیے بیرونی فنانسنگ کی یقین دہانی ہے۔

پاکستان کو اب تک صرف اپنے دیرینہ اتحادی چین سے ہی واحد مدد ملی ہے اور گزشتہ ماہ پاکستان کے مرکزی بینک میں 1.8 ارب ڈالر کی ری فنانسنگ کی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

گڈو پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث آگ لگ گئی‘ کئی شہروں کی بجلی معطل

?️ 31 دسمبر 2023حیدرآباد: (سچ خبریں) گڈو پاور پلانٹ کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی

امریکی اتحاد نے یوکرین لڑاکا طیارے بھیجے: پینٹاگون

?️ 20 اپریل 2022سچ خبریں: پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے منگل کی رات اس بات

کیا ایران سعودی عرب کے ساتھ صیہونی حکومت کےمعاہدے کو روک رہا ہے؟

?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوف گیلنٹ نے منگل کے روز

ایران پر امریکی حملے نے واشنگٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا: چین

?️ 25 جون 2025سچ خبریں: چین نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے جوہری تنصیبات

سعودی پرچم کی تبدیلی افواہ یا حقیقت؟

?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:سعودی حکومت کی جانب سےاس ملک کے جھنڈے کو تبدیل کرنے

غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں میں

پاکستان اور چین کا دوطرفہ قریبی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

?️ 2 ستمبر 2025بیجنگ: (سچ خبریں) پاکستان اور چین نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ

غزہ جنگ صہیونی ریاست کی ہمہ گیر ناکامی کا آئینہ:حماس  

?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:حماس نے کہا کہ غزہ جنگ اسرائیل کی ہر سطح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے