چیلنجز کے باوجود معیشت مضبوط ہورہی ہے:وزیراعظم

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس نے دنیا میں معیشت کو کافی کمزور بنا دیا ہے تاہم وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث پیدا ہونیوالے چیلنجز کے باوجود معیشت مضبوط ہو  رہی ہے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہورے ہیں گزشتہ 9 ماہ کے دوران رجسٹرڈ کاروباروں کے منافع میں 59 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کرونا کے باعث پیدا ہونیوالے چیلنجز کے باوجود کاروباری شرح میں اضافہ ہوا،گزشتہ 9 ماہ کے دوران رجسٹرڈ کاروباروں کے منافع میں 59 فیصد اضافہ ہوا، جس سے ظاہرہوتا ہے کہ معیشت مضبوط ہو رہی ہے، ملازمتوں کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں اس امید کا اظہار کیا کہ کاروباری ادارے ان فوائد کو اپنی افرادی قوت کےساتھ بانٹیں گے۔گذشتہ روز وزیرخزانہ نے ملک کی ترقی اورخوشحالی میں ٹیکس کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیکسوں کے بغیرملک کی ترقی اورخوشحالی ممکن نہیں ہے، پاکستان کی 22 کروڑ کی آبادی میں صرف 30 لاکھ افراد ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں جس میں ایک ملین کے قریب تنخواہ دار بھی شامل ہیں۔

وزیر خزانہ نے وزیراعظم عمران خان مسٹر کلین قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے منصب کی تنخواہ بھی نہیں لے رہا، ہمیں قوم کا درد ہے، 22 کروڑ عوام کی خدمت حکومت تب کرسکتی ہے جب تمام اہل ٹیکس گزار اپنا ٹیکس جمع کرائیں۔انہوں نے کہا کہ رواں سال جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں کو11.5 فیصد کی سطح پرلے جانا ہمارا ہدف ہے۔

مشہور خبریں۔

یمن کی جنگ میں برطانوی اور امریکی انگلیوں کے نشانات بالکل واضح ہیں:الحوثی

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:انصار اللہ کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے مزاحمت اور استقامت کے

مقبوضہ جموںوکشمیر: مودی حکومت نے جبر و استبداد کا سلسلہ تیز کر دیا

?️ 18 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی

پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ حب الوطنی کی بدولت یک دل اور یک جان ہیں، ترجمان پاک فوج

?️ 25 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد

اسرائیل بغیر امریکی حمایت ایران پر حملہ نہیں کرسکتا۔ ملیحہ لودھی

?️ 12 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں نے مزید دو کشمیری نوجوان شہید کر دئیے

?️ 4 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

موساد کی خفیہ سازش بے نقاب؛ غزہ کے نوجوانوں کو جاسوسی کے جال میں پھانسنے کی کوشش

?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ میں جاری انسانی بحران اور صہیونی جارحیت کے سائے

نگران حکومتِ پنجاب کا 9 مئی کی ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان کا جیل میں ٹرائل کا حکم

?️ 7 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران حکومتِ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے اُن

تحریک انصاف کے ناراض اراکین کی بزدار سے ملاقات،بھرپور اعتماد کا اظہار

?️ 13 مارچ 2022لاہور ( سچ خبریں ) پاکستان تحریک انصاف سے ناراض ہوکر بننے والے جہانگیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے