راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مصر کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے مصری صدر جنرل عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ، جس میں فوجی تعاون، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اورعلاقائی صورتحال پربات چیت کی گئی ، اس دوران مصری صدر نے پاکستانی مسلح افواج کیلئے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کیا اور کہا کہ مصرپاکستان کے ساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان مصرکے ساتھ موجودہ فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے ، اس کے علاوہ ندیم رضا نے مصری وزیردفاع اورتینوں مسلح افواج کےسربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں اور دفاع اورسیکیورٹی امورپربات چیت کے دوسرے راؤنڈ کی قیادت کی ، اس موقع پر جنرل ندیم رضا نے انتہا پسندی کے خاتمے اورعلاقائی استحکام کیلئے پاکستان کےکردارپرروشنی بھی ڈالی۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے
فروری
حزب اللہ کا رمت ڈیوڈ بیس پر میزائل حملہ
ستمبر
صیہونیوں کی 6 فلسطینی اسکولوں کے لائسنس کی منسوخی
جولائی
2023 کی مقبول ترین شخصیات میں وہاج علی ٹاپ 10 میں شامل
دسمبر
شمالی کوریا کے800000 افراد امریکہ کے ساتھ جنگ کے لیے تیار
مارچ
غزہ کی جنگ نے فلسطینیوں کو کیا دیا؟
دسمبر
قطر کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے وزیر اعظم پاکستان روانہ
اگست
ہماری وجہ سے اب تک زلنسکی زندہ اور اقتدار میں ہے:امریکی پارلیمنٹ اسپیکر
مارچ