?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں نیب قانون میں ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی جانب سے دیے گئے ریمارکس پر سینیٹ اراکین کے شدید اعتراض پر اٹارنی جنرل شہزاد عطا الہٰی نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو خط لکھ دیا ہے۔
اٹارنی جنرل نے اپنے خط میں کہا کہ سوشل میڈیا پر چیف جسٹس عمرعطا بندیال کے ریمارکس سے متعلق غلط رپورٹنگ کی گئی ہے جس کے ردعمل میں سینیٹرز نے تنقید کی۔
انہوں نے لکھا کہ ’چیف جسٹس نے یہ نہیں کہا تھا کہ صرف محمد خان جونیجو ہی ایماندار وزیر اعظم تھے، وزیر اعظم کی دیانتداری سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے‘۔
اٹارنی جنرل شہزاد عطا الہٰی نے مزید لکھا کہ نیب ترامیم کیس کی سماعت میں، میں خود موجود تھا اور اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ دوران سماعت ایسی کوئی بات نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے یہ ریمارکس 1988 میں سپریم کورٹ کی جانب سے قومی اسمبلی کی بحالی کا حکم نہ دینے کے تناظر میں دیے تھے اور سابق چیف جسٹس نسیم حسن کے مؤقف کو دہرایا تھا جنہوں نے نواز شریف کیس میں اسمبلی بحال نہ کرنے پر پچھتاوے کا اظہار کیا تھا۔
اٹارنی جنرل نے لکھا کہ چیف جسٹس نے کہا تھا کہ محمد خان جونیجو ایک اچھے اور آزاد وزیر اعظم تھے جن کی حکومت 58 (2) بی کے تحت ہٹائی گئی۔
انہوں نے اعظم نذیر تارڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ خط اس توقع کے ساتھ آپ کو لکھا جارہا ہے کہ آپ اس حوالے سے ریکارڈ درست کرنے کے لیے اپنے ساتھی اراکین پارلیمنٹ کے سامنے حقائق پیش کریں گے۔
خیال رہے کہ 9 فروری کو سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین میں ترمیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے تھے کہ ملک میں تمام مسائل کا حل عوام کے فیصلے سے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ موجودہ پارلیمنٹ کو دانستہ طور پر نامکمل رکھا گیا ہے، موجودہ پارلیمنٹ سے ہونے والی قانون سازی بھی متنازع ہو رہی ہے۔
چیف جسٹس نے کہا تھا کہ عدالت اس سے پہلے بھی ایک بار اپنے فیصلے پر افسوس کا اظہار کر چکی ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایک ہی وزیر اعظم آئے تھے جو بہت دیانتدار سمجھے جاتے تھے، ایک دیانتدار وزیراعظم کی حکومت 58 (ٹو) (بی) کے تحت ختم کی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 58 (ٹو) (بی) کالا قانون تھا، عدالت نے 1993 میں قرار دیا تھا کہ حکومت غلط طریقے سے گئی لیکن اب انتخابات ہی کرائے جائیں۔
10 فروری کو سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز نے چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی جانب سے دیے گئے ریمارکس پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یہ کیسے کہہ دیا کہ پارلیمنٹ متنازع ہوگئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے گزشتہ روز ایک ایسے مقدمے میں ریمارکس دیے جس کا الیکشن سے براہ راست تعلق نہیں تھا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ ریمارکس کیا ہیں کہ ہماری تاریخ میں ایک وزیراعظم دیانتدار تھا، اگر اس طرح کے ریمارکس ہم ججوں کے بارے میں دیں اور کہیں ہماری پوری تاریخ میں ایک ہی چیف جسٹس دیانتدار تھا تو کیا وہ قابل قبول ہوگا‘۔
چیف جسٹس کے ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ ’پتا نہیں انہیں یہ استحقاق کس نے دیا کہ لیاقت علی خان سے عمران خان تک تمام کو یک جنبش قلم بددیانت قرار دے کر صرف ایک کے بارے میں فتویٰ دیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے عدلیہ کا اس وقت بھی احترام کیا، جب بھٹو کو پھانسی دی گئی، ہم نے عدلیہ کا اس وقت بھی احترام کیا، جب ایک نہیں دو نہیں تین نہیں بلکہ 4 مارشل لاز کی توثیق کی گئی‘۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’انہوں نے یہ کیسے کہہ دیا کہ پارلیمنٹ متنازع ہوگئی ہے، کیوں متنازع ہوگئی ہے، پارلیمنٹ اکثریت کا نام ہے، قومی اسمبلی میں آج بھی اکثریت بیٹھی ہوئی ہے اور اکثریت قانون بناتی ہے، سینیٹ اکثریت سے قانون بناتی ہے‘۔
عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ ’ایسی باتیں جو ہماری توقیر پر حملہ ہے، ہماری تکریم پر حملہ ہے، ہماری پارلیمنٹ کی خود مختاری پر حملہ ہے، پارلیمنٹ کے وقار پر حملہ ہے، پارلیمنٹ کی عزت پر حملہ ہے، پارلیمنٹ کے نام پر حملہ ہے تو ایسی چیزیں نہ کریں، ہم ادب، احترام اور بڑی عاجزی کے ساتھ کہہ دیں نہ وہ عوام کے نمائندے ہیں اور نہ افواج پاکستان عوام کی نمائندہ بلکہ یہ ایوان عوام کا نمائندہ ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’عوام کے نمائندے سے اس طرح تضحیک کے ساتھ برتاؤ نہ کریں، عوام کے نمائندے کو اپنا کام کرنے دیں، وہ قانون بناتے ہیں، قانون میں آپ کو سقم نظر آتا ہے اور آپ اس کو آئین کے منافی خیال کرتے ہیں تو آپ پہلے بھی قانون ختم کرچکے ہیں آئندہ ختم کرلیجیے ہم آپ کو نہیں روک سکتے ہیں‘۔


مشہور خبریں۔
مظلوم کی حمایت کرنے کی سزا
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کی پٹی میں جاری جرائم کے دنیا
اکتوبر
تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ، سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 3 اپریل 2021تائیوان (سچ خبریں) تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ ہوا ہے جس کے
اپریل
80 ویں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی؛ نیویارک میں ہائی لیول ویک کا انعقاد
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی رہنما ایک ہفتہ کے دوران دنیا کے اہم چیلنجز
ستمبر
برطانیہ بھی اسرائیل کے خلاف بولنے پر مجبور
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانوی وزیراعظم نے اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ مشترکہ
دسمبر
اسرائیل میں مہنگائی عروج پر
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: یہ وہ بیانیہ ہے جسے عبرانی زبان کا میڈیا غزہ
دسمبر
اسرائیل کے لیے 2022 کو خونی سال کیسے کہا گیا؟
?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں:سال 2022 صیہونیوں کے لیے تلخ رہا، تقریباً 30 صیہونیوں کی
جنوری
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت
?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی
مارچ
فلسطینی بچوں کے بارے میں اقوام متحدہ کا انتباہ
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ خوراک کی خطرناک
فروری