چیف جسٹس نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے کمیٹی میں جسٹس منیب اختر کو دوبارہ شامل کر لیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل ہوں گے۔

یہ کمیٹی مقدمات کو مقرر کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔

یاد رہے کہ 20 ستمبر کو صدر مملکت آصف زرداری کے دستخط بعد سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 نافذ ہو گیا تھا۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اﷲ تارڑ نے کہا تھا کہ مفاد عامہ اور عدالتی عمل کی شفافیت کے فروغ کے لیے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈنینس 2024 نافذ کردیا گیا ہے

انہوں نے کہا تھا کہ آرٹیکل 184 (3) کے تحت کسی مقدمے میں عدالت عظمی کی جانب سے سنائے گئے فیصلے پراپیل کا حق بھی دیا گیا ہے۔

آرڈیننس کے مطابق چیف جسٹس آٖف پاکستان، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج اور چیف جسٹس کے نامزد جج پر مشتمل کمیٹی کیس مقرر کرے گی، اس سے قبل چیف جسٹس اور 2 سینئر ترین ججوں کا تین رکنی بینچ مقدمات مقرر کرتا تھا۔

بعد ازاں، اُس وقت کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کمیٹی میں جسٹس منیب اختر کو ہٹا کر جسٹس امین الدین خان کا شامل کر لیا تھا۔

23 ستمبر کو جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے بعد نئی تشکیل کردہ ججز کمیٹی کا حصہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو خط لکھ دیا تھا۔

اُسی دن پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے بعد پہلا اجلاس منعقد ہوا تھا، کمیٹی اُس وقت کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل تھی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا تھا کہ آرڈیننس کے اجرا کے چند گھنٹوں میں وجوہات بتائے بغیر نئی کمیٹی کی تشکیل کیسے ہوئی؟ اُس وقت کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دوسرے اور تیسرے نمبر کے سینئر ترین جج کو کمیٹی کے لیے کیوں نہیں چنا؟۔

خط میں کہا گیا تھا کہ یہ آرڈیننس سپریم کورٹ کے رولز بنانے کے اختیار میں پارلیمنٹ کی مداخلت ہے، آرڈیننس سے سپریم کورٹ میں ون مین شو قائم ہوا۔

تاہم، چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب اختر کو دوبارہ شامل کر لیا۔

مشہور خبریں۔

توشہ خانہ کیس: پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیئر وکیل لطیف

بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی

افغانستان سے دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ

?️ 23 اپریل 2022راولپنڈی(سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ،فائرنگ سےحوالدار تیمور،نائیک

روس نے برطانیہ کو یوکرین کو اکسانے کے لئے کیا خبردار

?️ 23 جنوری 2022سچ خبریں:  روسی وزارت خارجہ کے ایک نامعلوم روسی نے اتوار کو

لولا دا سلوا برازیل کے نئے صدر

?️ 31 اکتوبر 2022سچ خبریں:برازیل کے سابق صدر لولا دا سلوا اس ملک کے اگلے

پرتگالیوں نے مکانات کی زیادہ قیمت کے خلاف احتجاج کیا

?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:پرتگال میں 2010 کے بعد سے جائیداد کی قیمتوں میں 75%

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، حریت کانفرنس

?️ 4 اپریل 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر

جو بائیڈن کے بیٹے کو 17 سال کی قید کا سامنا

?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر کیلیفورنیا کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے