چیف جسٹس نے ججز کے تبادلوں پر رضامندی ظاہر کی تھی، رجسٹرار سپریم کورٹ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کیس میں آئینی بینچ کے روبرو رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جواب جمع کروادیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جواب میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 200 کی شق ایک کے تحت صدر مملکت جج کا تبادلہ کرسکتا ہے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کے جواب میں آئینی بینچ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وزارت قانون کی جانب سے ٹرانسفر سے پہلے یکم فروری کو چیف جسٹس سے رائے طلب کی گئی تھی، چیف جسٹس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے ججز ٹرانسفر پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ وزارت قانون نے یکم فروری کو چیف جسٹس کی رضامندی طلب کی تھی، چیف جسٹس نے اسی روز ججز ٹرانسفر پر رضامندی کا جواب بھیجا۔

جوڈیشل کمیشن کا جواب بھی جمع

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلے اور سنیارٹی کیس میں جوڈیشل کمیشن نے بھی اپنا جواب سپریم میں جمع کروا دیا۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا مینڈیٹ آئین کے آرٹیکل 175 اے میں دیا گیا ہے، جوڈیشل کمیشن کی بنیادی ذمہ داری سپریم کورٹ، ہائیکورٹ اور فیڈرل شریعت عدالتوں میں ججز کی تقرری ہے۔

جوڈیشل کمیشن کے جواب میں کہا گیا ہے کہ موجودہ کیس ججز کے تبادلے سے متعلق ہے، ججز کے تبادلوں میں آئین کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا کوئی کردار نہیں۔

سیکریٹری جوڈیشل کمیشن نیاز محمد کی جانب سے جواب جمع کروایا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 19 مئی کو طلب کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ساتھ سندھ، بلوچستان، پشاور ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کے ناموں کی بھی منظوری دی جاے گی۔

چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی اجلاس کی صدارت کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس مؤخر کر دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

ویگنر گروپ کے سربراہ کی موت پر امریکی ردعمل

?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: امریکی انٹیلی جنس عہدیدار کا کہنا ہے کہ کہ ہم

وینزویلا میں چوتھے امریکی کی گرفتاری

?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: وینزویلا کے وزیر داخلہ نے گزشتہ ماہ اس ملک میں چوتھے

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی

?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ

شرح سود میں کمی کے امکان پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

?️ 16 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) شرح سود میں کمی کے امکان پر پاکستان

امریکا میں ریٹائرمنٹ کا بحران شدت اختیار کر گیا، بجٹ اور خدمات میں بڑھتا ہوا خلا

?️ 30 نومبر 2025 امریکا میں ریٹائرمنٹ کا بحران شدت اختیار کر گیا، بجٹ اور

روسی باغی کون ہیں؟

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:ویگنرز ایک پرائیویٹ آرمی ایک نجی کمپنی ہے جس کا روسی

سعودی عرب کی نظر میں مسئلہ فلسطین کا کیا حل ہے؟

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ نے ایک آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل

فیس بک نے صارفین کے لئے اہم فیچر متعارف کرا دیا

?️ 11 دسمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے