?️
لاہور: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مجھے اردوان ماڈل جیسی پالیسی نظر آرہی ہے، سیاستدان اندر سے جمہوریت پسند نہیں۔
انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع اور آئی ایم ایف معاہدے پر اتفاق ہوسکتا ہے تو پاکستان کیلئے کیوں نہیں؟سیاستدان اندر سے جمہوریت پسند نہیں بادشاہت کی خواہش رکھتے ہیں، سیاستدان جمہوریت کو اقتدار کیلئے استعمال کرتے ہیں اور مغل سوچ رکھتے ہیں، ترکیہ میں جو اردوان کے خلاف پالیسی اپنائی گئی تھی ویسا ہی مجھے پاکستان میں نظر آرہا ہے، ترکیہ میں کہا گیا کہ اردوان نے ملکی نظریے کے خلاف کام کیا اور انہیں نااہل کیا گیا تھا۔
پاکستان میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مجھے اردوان ماڈل جیسی پالیسی نظر آرہی ہے، پاکستان میں ماضی میں بہت سی ڈیل ہوئی ہیں، ہمارے نظام میں عالمی یا علاقائی دباؤ برداشت کرنے کی سکت نہیں۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین کی 9 مقدمات میں ٹرائل کورٹ سے ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
پیر کو عدالتِ عالیہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم پیروی پر مسترد درخواستیں بحال کر دیں۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت اور 3 سیشن کورٹس نے 6 درخواستیں مسترد کی تھیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ تمام درخواستیں متعلقہ ٹرائل کورٹس میں بحال تصور ہوں گی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی سیشن عدالت میں ضمانت کی 6 درخواستیں جبکہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بھی 3 ضمانت کی درخواستیں بحال ہو گئیں۔
واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات، جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کیس، توشہ خانہ رسید جعل سازی مقدمہ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد ہوئی تھیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کی اقدامِ قتل کے مقدمے میں ضمانت کی درخواستیں بھی مسترد ہوئی تھیں۔ٹرائل کورٹس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج کی تھیں۔


مشہور خبریں۔
ایران، یمن اور حزب اللہ کی زبردست کارنامے زیاد النخالہ کی زبانی
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسلامی جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے کہا کہ
اکتوبر
جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی نئی صیہونی چال
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ میں صیہونی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی
اکتوبر
ہمارا ہاتھ ٹریگر پر ہے؛فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ
مئی
قطر میں زمینی کارروائیوں کے لیے موساد کا منصوبہ
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، جس کا حوالہ دو
ستمبر
خواتین کو امریکی لیبر مارکیٹ چھوڑنے پر مجبور / 309،000 خواتین بے روزگار ہو گئیں
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں: نیشنل سینٹر فار ویمن رائٹس کے فراہم کردہ اعداد و شمار
اکتوبر
حریت کانفرنس کی طرف سے ہندو پجاری کے گستاخانہ بیانات کی مذمت
?️ 11 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اکتوبر
کولمبیا کے صدر کے ہیلی کاپٹر پر حملہ
?️ 26 جون 2021سچ خبریں:کولمبیا کے صدر کا کہنا ہے کہ وینزویلا کی سرحد کے
جون
یمن میں ہاری ہوئی امریکی اور برطانوی جنگ کے منظرنامے
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنے نئے نوٹ میں یمن
جنوری