چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا اسٹیٹس تبدیل ہو چکا، اڈیالہ جیل منتقل کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا اسٹیٹس تبدیل ہو چکا، انہیں اڈیالہ جیل منتقل کریں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقلی اور مناسب سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا اسٹیٹس تبدیل ہو چکا ہے، اسلام آباد کے تمام انڈر ٹرائل قیدی اڈیالہ جیل میں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی ابھی تک اٹک جیل میں کیوں ہیں؟ اڈیالہ جیل میں کیوں نہیں؟

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل سے جواب طلب کر لیا، عدالت نے استفسار کیا کل اگر آپ رحیم یار خان کی جیل میں بھیج دیں تو وہاں جیل ٹرائل کریں گے؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ جب سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ہوئی تو عدالتی آرڈر اٹک جیل کا ہے، تاہم چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل شفٹ کریں۔

دوران سماعت وکیل شیر افضل مروت نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی اسپورٹس مین ہیں، انہیں ایکسرسائز مشین فراہم کی جائے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بتایا گیا تھا کہ اب جیل میں اے، بی اور سی کلاس ختم ہو گئی ہے، بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ اب جیل میں عام اور بہتر کلاس ہوتی ہے، وہ بہتر کلاس کے حقدار ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ بات تو طے شدہ ہے کہ وہ بہتر کلاس کے حقدار ہیں، جیل رولز کے مطابق وہ جن چیزوں کے حقدار ہیں وہ انہیں ملنی چاہئیں، کوئی حق تلفی نہ ہو۔

قبل ازیں 6 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ کیس میں سزا کی معطلی کے بعد بھی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی اٹک جیل میں قید سے متعلق نوٹی فکیشن طلب کرلیا تھا۔

مشہور خبریں۔

غزہ کی حمایت میں امریکی پائلٹ کی خود سوزی پر حماس کا ردعمل

?️ 27 فروری 2024سچ خبریں: تحریک حماس نے غزہ کے عوام کی حمایت میں صیہونی

غزہ جنگ میں صیہونیوں کو ہونے والے نقصان کے بارے میں صیہونی میڈیا کا اہم اعتراف

?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی بارہ روزہ جنگ

دوحہ پر تل ابیب کا حملہ اور خطے کے ممالک کے لیے سبق ہے

?️ 21 ستمبر 2025سچ خبریں: دوحہ پر صیہونی حکومت کے حملے نے قطر کے رہنماؤں

یمن کا امریکہ کو سخت جواب

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک نے اسرائیل کے خلاف مسلسل کارروائیوں کو

اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت چھپانے کیلئے گوگل اور ایپل نے میپس میں ٹریفک دکھانا بند کردی

?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنیز ایپل اور گوگل نے اسرائیلی فوج کی

ڈائنو سار کے زمانے سے موجود مچھلی سے ماہرین حیران

?️ 20 جون 2021لندن (سچ خبریں)ڈائنو سار کے زمانے سے تابحال زمین پر موجود ایک

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کا سلسلہ جاری

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف

ہم حزب اللہ کو شکست یا کمزور کرنے سے قاصر ہیں: اسرائیلی میڈیا

?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے جمعرات کے روز اعتراف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے