چیئرمین پی ٹی آئی میڈیا انٹرویوز میں جعلی خبروں کے ذریعے گمراہ کن معلومات پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ملکی اور غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے اپنے انٹرویوز میں جعلی خبروں کے ذریعے غلط معلومات فراہم کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ انٹرویوز میں کھلے عام غلط بیانی کررہا ہے، 9 مئی کے واقعات کے بعد ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے اس کا بیان گمراہ کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلے عام غلط بیانی اور گمراہ کن بیانات کا مقصد پاکستان پردباؤ ڈالنا ہے، دنیا کا کوئی بھی ملک اپنی سالمیت کو تباہ کرنے کی ایسی کوشش کوبرداشت نہیں کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو۔

شہباز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے ساتھ اپنے انٹرویوز میں عمران نیازی جعلی خبروں اور غلط معلومات کے ذریعے کھلے عام غلط بیانی کررہا ہے، 9 مئی کے واقعات کے بعد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی احتجاج کے حق کو سلب کرنے کے حوالے سے اس کا بیان گمراہ کن ہے جس کا مقصدملک سے باہر رائے عامہ گمراہ کرنا اور ملک پر دباؤ ڈالنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ سیاق وسباق کو درست طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں، عمران نیازی کی پارٹی نے 9 مئی کو جو کیا وہ ریاست پاکستان پر ایک کھلا حملہ تھا جس کے مذموم ارادے اور مقاصد تھے، دنیا کا کوئی بھی ملک اپنی سالمیت کو تباہ کرنے کی ایسی کوشش کو برداشت نہیں کرے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ وہ سب کو یقین دلاتے ہیں کہ مجرموں سے قانون کے تحت نمٹا جائے گا اور میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو، ہر کیس کو قانون کے تحت مناسب طریقے سے نمٹایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق سے متعلق اپنی تمام آئینی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کا مکمل احترام کرتا ہے اور ان کی ادائیگی کا پابند ہے۔

مشہور خبریں۔

نواز لیگ کی (ق) لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ، استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ ڈیڈ لاک

🗓️ 8 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے انتخابی امیدواروں کی

نادرا نے شناختی کارڈ نہ بنوانے والوں کیلئے سخت وارننگ جاری کر دی

🗓️ 27 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے شناختی

شام کے سلسلہ میں اردن کی پالیسی بدلنے کی وجوہات

🗓️ 23 اگست 2021سچ خبریں:ایک عرب تجزیہ کار نے لکھا ہے کہ حقیقت پسندی کی

ٹوئٹر کے سی ای او نے استعفی دے دیا

🗓️ 30 نومبر 2021نیویارک(سچ خبریں)مختصر پیغامات کی سب سے بڑی سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر

سیکڑوں کیسز دوبارہ کھلنے کے بعد افرادی قوت ناکافی، نیب نے دیگر اداروں کے افسران کی خدمات طلب کرلیں

🗓️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے ایک حالیہ فیصلے کے نتیجے میں

برطانیہ اور فرانس کی بین الاقوامی فوجداری عدالت کی حمایت، امریکہ کی مخالفت

🗓️ 8 فروری 2025سچ خبریں:برطانیہ اور فرانس نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کی خودمختاری

عمران خان کے ساتھ ہیں جبھی تو وہ وزیراعظم ہیں:خالد مقبول صدیقی

🗓️ 9 مارچ 2022کراچی (سچ خبریں) ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

بجلی کی قیمت میں کمی کو منظوری مل گئی

🗓️ 2 جون 2021لاہور(سچ خبریں) بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد نیشنل پاور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے