چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے توہین عدالت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا جس کے مطابق رازق سنجرانی کو 21 ستمبر تک توہین عدالت شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ رازق سنجرانی 22 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے رازق سنجرانی کو غیر قانونی طور پر ٹائپ ون رہائش الاٹ کی، ٹائپ ون رہائش گریڈ 21، 22 کے افسران کے لیے مختص کی جاتی ہے، رازق سنجرانی کو بطور ایم ڈی سیندک میٹلز لمیٹڈ ٹائپ ون رہائش الاٹ کی گئی، رازق سنجرانی کو سال 2046 تک کے لیے ٹائپ ون رہائش الاٹ کردی گئی۔

اس میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری وزارت ہاوسنگ بتانے سے قاصر رہے کہ رازق سنجرانی کیسے ٹائپ ون رہائش کے مستحق ہیں، اسٹیٹ آفس حکام بتانے سے قاصر رہے کہ ایک 33، 34 عمر کا شخص گریڈ 22 کا افسر کیسے ہوسکتا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ یکم ستمبر کو عدالت نے رازق سنجرانی کو مقدمے میں فریق بنایا، رازق سنجرانی کو نوٹس جاری کرکے 15 ستمبر تک جواب طلب کیا گیا، رازق سنجرانی نے جواب جمع نہ کرایا، وکیل نے عدالت سے مزید وقت کی استدعا کی، عدالت نے رازق سنجرانی کو مہلت دیتے ہوئے 18 ستمبر تک جواب طلب کیا۔

عدالت عالیہ نے رازق سنجرانی کو یکم ستمبر کے حکم نامے کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس بھی جاری کیا، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ رازق سنجرانی نے 15 ستمبر کے حکم نامے کے بعد عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراضات اٹھا دیے، ازق سنجرانی نے 15 ستمبر کو جاری توہین عدالت نوٹس کا جواب جمع ہی نہیں کرایا، دائرہ اختیار کا تعین کرنا عدالت کا کام ہے، کسی فریق کا نہیں۔

حکم نامے کے مطابق تاثر دیا گیا کہ رازق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کا بھائی ہونے کے ناطے ٹائپ ون رہائش الاٹ کی گئی، چیئرمین سینیٹ اعوان بالا کی سربراہی کرتے ہیں، صدر پاکستان کی عدم موجودگی میں صدر کا کردار نبھاتے ہیں، چیئرمین سینیٹ نے ذاتی مفادات کو فرائض کی انجام دہی پر اثر انداز نہ ہونے دینے کا حلف اٹھایا ہوتا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ سوچا بھی نہیں جاسکتا کہ چیئرمین سینیٹ اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے بھائی کو سہولت فراہم کریں گے، رازق سنجرانی کو جواب جمع کرانے کا موقع دیا گیا تاکہ وہ اس تاثر کو زائل کر سکیں، رازق سنجرانی نے جواب جمع نہ کرایا، عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہ کیا، رازق سنجرانی یکم اور 15 ستمبر کے حکم ناموں کی تعمیل کریں اور 21 ستمبر تک جواب جمع کرائیں۔

حکم نامے کے مطابق رازق سنجرانی بتائیں کہ وہ ٹائپ ون رہائش کے کیسے اہل ہیں؟ رازق سنجرانی توہین عدالت کے نوٹس کا جواب بھی جمع کرائیں، ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، کیس کو سماعت کے لیے 22 ستمبر کو مقرر کیا جائے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکی قرارداد مبہم ہے: روس

?️ 11 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روسی فیڈریشن کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے

نیورا لنک کی ڈیوائس تیسرے انسان کے دماغ میں نصب

?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ٹیلی

سلامتی کونسل اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی خاموشی توڑے: دمشق

?️ 19 جنوری 2023اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بسام صباغ نے بدھ کے

کوشش ہوگی گرتی معیشت کو روکیں اور اسکی سمت درست کریں: اسحاق ڈار

?️ 26 ستمبر 2022 لندن: (سچ خبریں)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ

ٹرمپ فلسطینی قوم پر ہتھیار ڈالنے کی شرائط مسلط کرنا چاہتا ہے:خلیل نصراللہ

?️ 26 جولائی 2025ٹرمپ فلسطینی قوم پر ہتھیار ڈالنے کی شرائط مسلط کرنا چاہتا ہے:خلیل

فوج سے فرار ہونے والے صہیونی بن گوریون ہوائی اڈے پر گرفتار

?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ

یورپ میں 1766 کے بعد بدترین خشک سالی: معروف مغربی ماہر

?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:فرانس اور اٹلی اس وقت شدید خشک سالی کا شکار ہیں۔

سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد خوراک کی قلت کا خطرہ ہے، شہباز شریف

?️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردگان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے