چیئرمین ایس ای سی پی، کمشنرز کی تنخواہوں میں سالانہ ڈیڑھ ارب غیر قانونی اضافے کا انکشاف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) آڈٹ رپورٹ نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مالی معاملات پر سنگین خدشات ظاہر کیے ہیں، جن میں چیئرمین اور کمشنرز کے لیے تنخواہوں کے پیکیج میں غیر مجاز اضافہ شامل ہے، جو سالانہ 156 کروڑ روپے سے زائد بنتا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ رپورٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) نے مرتب کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ایس ای سی پی کو تنخواہوں میں اضافے کے لیے وزارتِ خزانہ سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہے، تاہم ایس ای سی پی کی انتظامیہ نے 17 اکتوبر 2024 کو پالیسی بورڈ کے اجلاس میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی، جو یکم جولائی 2023 سے مؤثر قرار دی گئی۔

آڈٹ میں انکشاف ہوا کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین عاکف سعید کی تنخواہ کا پیکیج مالی سال 24-2023 کے لیے 41 کروڑ 53 لاکھ روپے تک پہنچ گیا، جب کہ ہر کمشنر کو بیک ڈیٹ تنخواہوں کے اضافے کی وجہ سے 35 کروڑ 80 لاکھ روپے ملے۔

مزید برآں رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کمشنرز اور عملے کے لیے 11 کروڑ روپے بطور تفریحی الاؤنس غیر قانونی طور پر تقسیم کیے۔

اے جی پی کی رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ اگرچہ یہ اضافے ایس ای سی پی پالیسی بورڈ نے منظور کیے، لیکن بورڈ کے پاس اس کی اجازت دینے کا اختیار ہی نہیں تھا، مزید یہ کہ تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے وزارتِ خزانہ کی پیشگی منظوری کے بغیر کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت 3 ارب 77 کروڑ 22 لاکھ روپے ہے۔

رپورٹ میں وزارتِ خزانہ پر زور دیا گیا کہ وہ یا تو ان غیر قانونی اضافوں کی منظوری دے یا انہیں ختم کرے۔

آڈٹ نے یہ بھی اجاگر کیا کہ ایس ای سی پی تقریباً 14 ارب روپے وفاقی مجموعی فنڈ میں جمع کرانے میں ناکام رہا، جس میں 7 ارب 11 کروڑ روپے آمدن شامل ہیں، یہ رقوم لائسنسنگ اور رجسٹریشن فیس (4 ارب 13 کروڑ روپے)، انشورنس سیکٹر (59 کروڑ 15 لاکھ روپے)، سیکیورٹیز مارکیٹ (4 کروڑ 77 لاکھ روپے)، اور خصوصی کمپنیوں (ایک ارب 91 کروڑ روپے) سے حاصل کی گئیں۔

پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ 2019 کی دفعہ 37 (1) کے تحت وفاقی حکومت کے قانونی آلات کے تحت کسی خودمختار ادارے کی جانب سے جمع کی گئی تمام آمدنی کو ’ٹریژری سنگل اکاؤنٹ‘ میں جمع کرانا ضروری ہے، تاہم ایس ای سی پی نے اس تقاضے پر عمل نہیں کیا۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان 6 ارب 99 کروڑ روپے کی زائد رقم بھی وفاقی مجموعی فنڈ میں جمع کرانے میں ناکام رہا، حالانکہ آمدنی اور اصل اخراجات میں کسی بھی قسم کی بچت لازمی طور پر فنڈ میں منتقل کرنا ضروری ہے۔

مشہور خبریں۔

رانا ثنااللہ اور شرجیل میمن میں ٹیلی فونک رابطہ، کینال مسئلہ بات چیت سے حل کرنے پراتفاق

?️ 20 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے

یوکرین کے لیے مسلسل امریکی حمایت

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:روس کے ساتھ یوکرین کے تنازع کے تناظر میں کئی سینئر

ہم سب کے ذمہدار نہیں ہیں: میکرون

?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں فرانسیسی صدر ایمانوئل

امریکہ اور چین کی فوجی کشمکش کا نتیجہ انسانی تہذیب کی تباہی

?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے وال سٹریٹ جرنل کو

بائیڈن اور ٹرمپ کی ملاقات

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے موجودہ صدر

امریکا کا مضبوط پاکستانی معیشت کیلئے متحرک کردار ادا کرنے کا عزم

?️ 25 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سینیئر امریکی عہدیدار ڈاکٹر ڈفنا رینڈ نے کہا ہے

لبنان کی سرحد پر صیہونی حکومت کی فوجی مشقوں کا آغاز

?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:    صہیونی فوج کے ترجمان اویخائی عدری نے آج اتوار

نیتن یاہو یزید کے آئینے میں

?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ اور اس کے ارد گرد کے واقعات جو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے