?️
کراچی: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ سندھ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے چہلم امام حسین ؑ کے موقع پر صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی، سکھر، حیدر آباد، لاڑکانہ میں 2 دن (19 اور 20 صفر) جبکہ سندھ کے اندرون شہروں میں ایک دن (20 صفر) کو پابندی عائد کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق یہ فیصلہ سندھ پولیس اور رینجرز کی سفارش پر کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 17 ستمبر کو چہلم امام حسین ؑ کے سلسلے میں ماتمی جلوس نکالے جائیں گے اور مجالس کا اہتمام کیا جائے گا۔
اس حوالے سے کہا گیا کہ حضرت امام حسین ؑ کے چہلم کے موقع پر صوبے بھر میں مذہبی جلوس اور مجالس کا انعقاد کیا جائے گا، لہٰذا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس موقع پر شرپسندوں کے حملوں سے بچنے کے لیے صوبے میں ڈبل سواری پر پابندی کی سفارش کی ہے۔
محکمہ داخلہ کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ خواتین اور 12 سال سے کم عمر بچوں، بزرگوں، صحافیوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار، یونیفارم میں ملبوس سیکیورٹی ایجنسیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت فلسطینی گروہوں کے اتحاد سے کیوں پریشان ہے؟
?️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: بیجنگ میں فلسطینی گروپوں کے درمیان تین ماہ تک جاری رہنے
جولائی
حزب اللہ کی میڈیا حکمت عملی؛ عالمی سطح پر ایک مؤثر میدان جنگ
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:لبنانی مجاہد محمد عفیف کی شہادت، مزاحمتی میڈیا کی تاریخ میں
نومبر
اسلام کے خلاف مغربی ثقافتی زوال
?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:قرآن پاک کی بے حرمتی سمیت مغرب میں نفرت پر مبنی
جنوری
کل کے جنگ طلب آج کے انسانی حقوق کے دعویدار
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:کچھ اموات کو دوسروں سے زیادہ اہم نہیں سمجھا جا سکتا
مئی
تحریک انصاف کے پاس عدالتی فیصلے کے بعد ممکنہ 3 آپشنز موجود ہیں
?️ 8 اپریل 2022(سچ خبریں) سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو
اپریل
انوارالحق کاکڑ کو چیئرمین سینٹ بنائے جانے کا امکان
?️ 24 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو چیئرمین سینٹ بنائے جانے کا
فروری
امریکہ میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ٹینیسی کے
اگست
یمن جنگ کی امریکی حمایت کے سلسلہ میں امریکی سینیٹر کا اہم بیان
?️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی سینیٹر کا کہنا ہے کہ امریکہ نے یمن جنگ میں
اپریل