?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کی پہلی ’ایس ایم ای ڈویلپمنٹ پالیسی‘ کی منظوری دے دی جس کا مقصد چھوٹے کاروبار کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی محکمہ صنعت و تجارت نے چھوٹے کاروباروں میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پالیسی تیار کر کے منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ کو سمری ارسال کی تھی۔
’نیشنل ایس ایم ای پالیسی 2021‘ کے بعد ایک صوبائی ایس ایم ای ورکنگ گروپ چیف سیکریٹری کی زیرِ سربراہی بنایا گیا، یہ گروپ کاروبار کی ترقی میں سہولت فراہم کرنے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
یہ گروپ ایس ایم ای پالیسی کے نفاذ کی بھی نگرانی کرے گا، جسے مختصر، درمیانے اور طویل مدتی ایکشن پلان میں تقسیم کیا گیا ہے۔
5 دسمبر 2022 کو ہونے والے اجلاس میں اس ورکنگ گروپ نے اس حکمت عملی کے تکنیکی پہلوؤں اور نفاذ کے لیے انتظامی انفراسٹرکچر پر تبادلہ خیال کیا، یہ حکمت عملی اب کابینہ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع خضدار کے علاقے ودھ کے قریب ہفتہ کی رات ہونے والے المناک ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
’نیشنل ایس ایم ای پالیسی 2021‘ کے بعد ایک صوبائی ایس ایم ای ورکنگ گروپ چیف سیکریٹری کی زیرِ سربراہی بنایا گیا، یہ گروپ کاروبار کی ترقی میں سہولت فراہم کرنے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس حادثے میں 6 تربیتی پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے تھے جن کی گاڑی حب جاتے ہوئے کوئٹہ-کراچی ہائی وے پر ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
کیا پی ٹی آئی کے قاعدین بھی پارٹی کے بانی کی رہائی نہیں چاہتے؟
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا
جون
جہاد اسلامی کے میزائلوں نے نیتن یاہو کو سبق سکھا دیا ہے:عطوان
?️ 16 مئی 2023سچ خبریں:انٹرریجنل آن لائن اخبار کے ایڈیٹر نے فلسطینی مزاحمت کاروں اور
مئی
غزہ جنگ بندی معاہدے کی سب سے نمایاں شقیں
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی ایک سال
جنوری
16 ممالک کی عالمی کاروان صمود کی سلامتی کے تحفظ کی درخواست
?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: ترکی، بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، آئرلینڈ، لیبیا، ملائیشیا، مالدیپ، میکسیکو،
ستمبر
بھارت کا معاشی دباؤ ناکام، پاکستان کی بین الاقوامی تجارت برقرار
?️ 29 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے پاکستانی مال بردار جہازوں
جون
حتمی نتائج موصول ہوتے ہی نواز شریف وکٹری اسپیچ کریں گے، مریم نواز
?️ 9 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آگنائزر مریم
فروری
اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کا اعلان
?️ 27 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی)
جنوری
ہمارے ووٹرز امریکہ میں ہیں یوکرین میں نہیں: امریکی نمائندہ
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی ریپبلکن پارٹی کے نمائندے پال گوسر نے ملک کی جانب
جنوری