?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومتیں ملکی معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنے میں ناکام رہی ہیں، ہم چھوٹی اور متوسط انڈسٹریز کیلئے پالیسیاں لے کر آئے ہیں۔ ان کی رکاوٹیں اور مشکلات کو ختم کر رہے ہیں جس سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہو گی اور پاکستان تیزی سے اوپر جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور میں موجود ہیں جہاں پر انڈسٹریل پیکج کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک صنعتوں کی وجہ سے آگے بڑھتے ہیں۔ کبھی برآمدات پر توجہ نہیں دی گئی، زرمبادلہ کم ہوجانے کی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ جو پیکج آج دیا وہ پہلے ہی بزنس کمیونٹی کو دے دینا چاہیے تھا۔ حکومت میں آتے ہی فیصلہ کیا تھا صنعتوں پرتوجہ دینی ہے، پرکشش مراعات کی بنیاد پر سرمایہ کار راغب ہوتے ہیں، ماضی میں طویل مدتی منصوبہ بندی نہ ہونے سے معاشی نقصان ہوا۔
عمران خان نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کیلئےہم نےسپیشل کورٹس بنادیں، اوورسیز پاکستانی پلاٹس خریدتےتھےلیکن قبضےہوجاتےتھے، آئی ٹی انڈسٹری میں بھارت ہم سےبہت آگےنکل گیا، آئی ٹی انڈسٹری کو پہلے مراعات ہی نہیں دی گئیں، پہلی بار ہم آئی ٹی کمپنیوں کومراعات دے رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے 6افسروں کو عہدے سے ہٹا دیا
?️ 8 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں)پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثما ن بزدار نے ڈیرہ غازی
جولائی
برطانوی عوام کی زندگی پر مہنگائی کے بحران کا اثر
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: انگلینڈ کے سب سے بڑے چین اسٹورز میں سے ایک
ستمبر
عرب لیگ ناقابل اصلاح ہے ،اس پر امریکہ کا بہت اثر ہے:یمن
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کی وزارت خارجہ نے عرب لیگ
مئی
امریکی نمائندے کے ایران مخالف دعوے
?️ 11 جون 2025 سچ خبریں: امریکہ کے نمائندے نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی
جون
بارشوں اور فلش فلڈ سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری
?️ 18 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور فلش
اگست
امریکہ میں سیاسی تنازع، عوامی مشکلات کے دوران ٹرمپ کی شاہانہ تزئینات پر ہنگامہ
?️ 12 نومبر 2025 امریکہ میں سیاسی تنازع، عوامی مشکلات کے دوران ٹرمپ کی شاہانہ تزئینات
نومبر
یورپ میں خواتین کے لباس کے بارے میں ہسپانوی میڈیا کا اظہارخیال؛ حجاب کی آزادی کی ضرورت
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:ہسپانوی اخبار ایل پائس نے لکھا ہے کہ مسلمان خواتین حجاب
جنوری
روس کا ایران کے خلاف فوجی اقدامات کے بارے میں انتباہ
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے ایران کے جوہری معاملے کے فوجی
اپریل