چوہدری نثار پی ٹی آئی میں آجاتے ہیں تو ہمیں فائدہ ہوگا:فواد چوہدری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثارعلی خان کی  آجکل پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں  اس پر اب حکومتی موقف بھی آگیا ہے، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے چوہدری نثار کی ملاقات چند ماہ قبل ہوئی تھی۔
ہم نے چوہدری نثار کو الیکشن سے پہلے بھی شمولیت کا کہا تھا ‘ اگر چوہدری نثار پی ٹی آئی میں آجاتے ہیں تو ہمیں فائدہ ہوگا تاہم ہمیں ان کی شمولیت سے قبل غلام سرور خان کی رائے لینا ہوگی کیوں کہ غلام سرور خان ہمارے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ، اس لیے ہم ان کے علم میں لائے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔
ادھر ایک رپورٹ کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان اور چوہدری نثار علی خان میں رابطوں کے باوجود سابق وزیر داخلہ پی ٹی آئی جوائن نہیں کر یں گے، پاکستان مسلم لیگ ن میں ان کی واپسی کے امکانات تقریباً ختم ہوچکے ہیں جب کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بھی کام نہیں کر سکتے ، اس لیے چوہدری نثار علی خان اپنی آزاد حیثیت کو برقرار رکھیں گے۔ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے 2018ء کے الیکشن سے پہلے چوہدری نثار علی خان سے ہونے والی ایک ملاقات میں انہیں پی ٹی آئی جوائن کرنے اور پارٹی کا سینئر عہدیدار بنانے کی پیشکش کی تھی لیکن سابق وزیر داخلہ نے یہ آفر قبول نہیں کی ۔ رپورٹ میں ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے چوہدری نثار علی خان کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کی بھی پیشکش کی لیکن اس وقت ان کی سوچ تھی کہ ایک ایسی اسمبلی جس میں مسلم لیگ ن اپوزیشن میں ہو اور حمزہ شہباز اپوزیشن لیڈر ہوں تو وہ ایوان میں شہباز شریف کے خلاف نہیں بول سکیں گے اور ایک صوبائی نشست کی بنیاد پر ان کا وزیر اعلیٰ بننا مناسب بھی نہیں ہو گا ۔

ذرائع کے حوالے سے یہ بھی رپورٹ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے رابطوں کے باوجود چوہدری نثار علی خان نے تحریک انصاف میں شمولیت کی حامی نہیں بھری جب کہ ان دنوں بھی وہ اپنے حلقے میں ملاقاتوں میں مصروف ہیں جہاں ان کے صاحبزادے تیمور علی خان نے بھی اثر و رسوخ بڑھانا شروع کردیا ہے۔

مشہور خبریں۔

بریتھ پاکستان: جسٹس منصور علی شاہ کی عالمی ماحولیاتی عدالت کے قیام کی تجویز

?️ 6 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور

نئے برطانوی ویزاعظم کے سلسلہ میں شکوک و شبہات میں اضافہ

?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:برطانوی کنزرویٹوز کو امید تھی کہ رشی سنک کی تقرری سے

جنوبی وزیرستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دو گروپوں میں تصادم، 4 دہشت گرد ہلاک

?️ 20 اکتوبر 2024وزیرستان: (سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں کالعدم

ریٹرننگ افسر کے نتائج کو چیلنج کرنے کا وقت صرف ۳ روز ہے

?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سینیٹ الیکشن میں ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو

اسرائیل کے ہاتھوں دھماکہ خیز ہتھیاروں کا استعمال تشویشناک ہے:اقوام متحدہ کے عہدیدار

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے

فرانس کا حیران کن انتخابات 

?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: اس ملک کے لبریشن اخبار نے اپنے ایک مضمون میں سوال

ایوان صدر کی توانائی کی مد میں 10 کروڑ روپے سے زائد کی بچت

?️ 8 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ایوانِ صدر نے توانائی کی مد میں 2 سال

مشرق وسطی میں بوریل کے دورہ کا مقصد 

?️ 1 اکتوبر 2021سچ خبریں:یورپی یونین کے سفارتی مشن کے سربراہ جوزپ بوریل مشرق وسطیٰ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے