چوتھی بار وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے والے غلط فہمی میں ہیں، بلاول بھٹو زرداری

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو نفرت اور تقسیم کی سیاست سے بچانا ہے تو شیر نہیں تیر پر مہر لگانی ہے جبکہ چوتھی بار وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے والے غلط فہمی میں ہیں۔

لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’میں اسی شہر میں موجود ہوں جہاں ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کیا گیا، میں اسی شہر میں ہوں جہاں بےنظیر بھٹو نے اپنی آخری تقریر کی تھی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمارا ملک آج سخت مشکلات میں ہے، ملک آج ایک بار پھر خطرے میں ہے، ہمارا معاشی معاہدہ عوام کو اپنا کھویا ہوا مقام دلائے گا، ہمارا معاشی معاہدہ عوام کو روٹی، کپڑا اور مکان دلائے گا، ہم ملک کو متحد کرکے ترقی یافتہ بنائیں گے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ملک کو صرف اور صرف پیپلز پارٹی چلا سکتی ہے، صرف پیپلز پارٹی سب کو ساتھ لے کر چل سکتی ہے، پیپلز پارٹی تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردے گی، نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیں گے، دہشت گرد ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں، کسی نے پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھایا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا‘۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہیں، اپنا ووٹ ضائع نہ کریں، تیر پر مہر لگائیں، ملک کو نفرت اور تقسیم کی سیاست سے بچانا ہے تو شیر نہیں تیر پر مہر لگانی ہے، ہم مقابلہ کرنا جانتے ہیں، چوتھی بار وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے والے غلط فہمی میں ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی اب کسی صورت وزیراعظم نہیں بنیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو ووٹ کی طاقت سے چوتھی بار کی سازش کو ناکام بنانا ہے، عوام کسی کو چوتھی بار وزیر اعظم بنتے نہیں دیکھنا چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست سے ملک میں بحران پیدا کیا گیا، (ن) لیگ کے نظریاتی کارکنان کو سمجھائیں یہ ماضی کی (ن) لیگ نہیں رہی، اگر یہ چوتھی بار وزیراعظم بنے تو ملک میں کوئی بہتری نہیں آئے گی’۔

مشہور خبریں۔

پنجاب میں سیلاب سے 20 اموات، چنیوٹ اور جھنگ کو بچانے کیلئے رواز برج کے قریب شگاف ڈال دیا گیا

?️ 29 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے تینوں دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے،

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملے کے لیے بین گوئر کی گھمنڈ اور دھمکیاں

?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر نے جمعہ کے

اوسلو میں طالبان کے اجلاس کی نئی تفصیلات

?️ 23 جنوری 2022سچ خبریں:   اپنے پہلے دورہ یورپ کے دوران طالبان کے وزیر خارجہ

کراچی: 4 روزہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا آغاز

?️ 19 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 4 روزہ عالمی

اسرائیل ایک تباہ حال معاشرہ ہے: صیہونی تحقیقی ادارہ

?️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:یسرائیل ہیوم نے اس مرکز کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے

پنجاب کی چھ جامعات کے مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی پر گورنر ہاؤس کو تحفظات

?️ 29 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کی چھ جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی

مصر میں اخوان المسلمین کے رہنماؤں کی پھانسی کا سلسلہ جاری، ہیومن رائٹس واچ نے شدید برہمی کا اظہار کردیا

?️ 21 جون 2021قاہرہ (سچ خبریں) مصری حکومت کی جانب سے اخوان المسلمین کے ممتاز

سیزفائر معاہدہ صحیح سمت میں پہلا قدم، افغان سرزمین سے دہشتگردی کے سدباب کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔ اسحق ڈار

?️ 20 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے