چارجز اور مارجن میں ردوبدل، عوام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مکمل ریلیف سے محروم

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے مختلف چارجز اور مارجن میں ردوبدل کے باعث عوام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مکمل ریلیف سے محروم ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا ہے لیکن ساتھ ہی مختلف چارجز اور مارجن میں ردوبدل بھی کردیا جس سے عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کردیا گیا، اس رد و بدل کے باعث شہری پیٹرول پر 1 روپے 42 پیسے اور ڈیزل پر 50 پیسے کے ریلیف سے محروم ہوئے۔

اس حوالے سے دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پر فریٹ چارجز میں 1 روپے 42 پیسے کا اضافہ کرکے 5 روپے 79 پیسے فی لیٹر کردیا گیا ہے جو یکم فروری کو 4 روپے 37 پیسے مقرر تھے جب کہ پیٹرول پر لیوی کی مد میں 60 روپے فی لیٹر کا ٹیکس بھی برقرار رکھا گیا ہے، اسی طرح آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 7 روپے 87 پیسے اور ڈیلر مارجن 8 روپے 64 پیسے بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے ڈیزل پر بھی مختلف مد میں اضافہ کیا ہے، فریٹ چارجز 27 پیسے بڑھا کر 2 روپے 92 پیسے فی لٹر مقرر کیے گئے ہیں، ایکسٹرا مارجن میں 23 پیسے کا اضافہ کرکے اسے 30 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا، پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا، ڈیزل پر لیوی 60 روپے جب کہ ڈیلر مارجن 8 روپے 64 پیسے برقرار رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں صرف 1 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے ہوچکی ہے، اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 155 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ مٹی کا تیل فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 20 پیسے کمی کے بعد 171 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہو گیا۔

مشہور خبریں۔

دمشق کے ہوائی اڈے پر اسرائیلی حملہ

🗓️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:        دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر

کیا امریکہ عراق میں اپنے فوجیوں کو موت کے منھ میں ڈھکیل سکتا ہے؟

🗓️ 22 اگست 2023سچ خبریں: عراق کی بدر تنظیم کے ایک رہنما نے کہا کہ

امریکیوں کا سپریم کورٹ پر سے اعتماد کیوں کم ہوا؟

🗓️ 3 اگست 2023سچ خبریں:خبر رساں ایجنسی اسپوٹنک کے مطابق، جولائی 2022 میں اس عدالت

دنیا بھر میں دہشت اور لوٹ مار مچانے والے امریکا کی افغانستان میں ذلت آمیز شکست

🗓️ 27 مئی 2021(سچ خبریں) امریکا جو دنیا بھر میں دہشت، وحشت اور لوٹ مار

امریکہ کے ہاتھوں شامی تیل کی چوری کا سلسلہ جاری

🗓️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:شامی ذرائع نے امریکی قابض فوج کے ذریعہ شام سے عراق

افغانستان کے مسئلے میں غیر ملکی مداخلت مسترد 

🗓️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل اجلاس

شمالی محاذ میں ڈیٹرنس مساوات کو تبدیل کرنے میں ہدہد 3 کا کردار

🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی امریکی کانگریس کے سامنے تقریر

یمنی میزائلوں کے سامنے سعودی نیٹو کی کمزوری

🗓️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک فوجی ذریعے کے مطابق سعودی عرب اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے