پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے متحرک، سیاسی جماعتوں سے رابطے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے متحرک ہوچکی ہے اور اس سلسلے میں دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ الیکشن کے لیے سیاسی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں، اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے خصوصی کمیٹی اراکین کے سیاسی جماعتوں سے رابطے ہوئے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کی خصوصی کمیٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لیے متحرک ہوچکی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ خصوصی کمیٹی کے ارکان شیری رحمان اور نوید قمر نے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیا ہے، اس حوالے سے شیری رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں واضح حمایت حاصل ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اتحادیوں کے ہمراہ کل سینیٹ میں اپنی واضح برتری ثابت کرے گی، عوام، کارکنان کل جیالے امیدوار کے چیئرمین سینیٹ بننے کی خوشی کا جشن منائیں گے۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے، تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی اور کورکمیٹی نے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دے دیا اور چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔

ذرائع کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہاؤس آف فیڈریشن نامکمل ہے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کا انتخاب غیر آئینی ہے، خیبرپختونخوا کے سینیٹرز کا انتخاب کئے بغیر چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آئینی اسکیم کے بھی خلاف ہے، چیئرمین کی غیر موجودگی میں سینیٹ غیر فعال ہے، سینیٹ سیکرٹریٹ انتظامی فیصلوں کے علاوہ کوئی فیصلہ نہیں لے سکتی، سیکرٹری سینیٹ دباؤ میں آکر ازخود آئین کی تشریح نہیں کرسکتے۔ ذرائع کور کمیٹی نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے بغیر ایوان بالاء صرف ایک ڈپارٹمنٹ کی حد تک محدود ہوگیا ہے، جمہوری دور میں پہلی بار سینیٹ غیر فعال ہوا، آئینی اسکیم کو پامال کیاگیا، سینیٹ کو غیر فعال کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف آئینی شکنی کی کارروائی ہونی چاہیئے۔

مشہور خبریں۔

جنوبی عراق میں امریکی رسد کے قافلے پر حملہ

?️ 31 اگست 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی عراق میں

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہیں، وزیر خزانہ

?️ 21 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے

محمد رعد: فوج بھی جانتی ہے کہ مزاحمت کے بغیر ملک کی حفاظت نہیں کی جا سکتی

?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے دھڑے کے سربراہ نے

بینیٹ کی کمزور کابینہ کو نیا جھٹکا؛ عرب نمائندوں نے حمایت معطل کی

?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں:  مسجد اقصیٰ پر صیہونی حکومت کی فوج مسلسل جارحیت اور

عظیم صہیونی مصیبت کے چند اہم اشارے؛ جنگیں اسرائیل کو کہاں لے جائیں گی؟

?️ 2 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حلقوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ

میڈیا اور غزہ جنگ کی غبار؛کیمروں سے مارے جانے والے فلسطینی

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی آج بھی مغرب کے سجائے ہوئے ہولوکاسٹ کے دسترخوان

ٹرمپ نے یوکرین کو پیوٹن کو کس قیمت پر بیچا؟

?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: ایک امریکی تجزیہ نگار نے ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان

قاسم اور سلیمان آئین کو ہاتھ میں لیں گے تو گرفتاری تو ہوگی۔ فیصل کریم کنڈی

?️ 12 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے