پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پنجاب حکومت کے رویئے پر تحفظات کا اظہار

پیپلزپارٹی سی ای سی

?️

کراچی (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت کے رویئے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات، خطے میں کشیدگی، پنجاب کی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں ن لیگ قیادت کے ساتھ صدر مملکت، بلاول بھٹو کی ملاقاتوں سے متعلق گفت وشنید کی گئی، سی ای سی اجلاس میں شرکا کو حکومت کے ساتھ بات چیت میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سی ای سی میں قانونی، پارلیمانی و آئینی امور پر بریفنگ دی گئی، ن لیگ کے ساتھ متعدد حل طلب مسائل پر ٹھوس پیشرفت ہوئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں کئی معاملات پر بات چیت مثبت رہی، اس موقع پر آزاد کشمیر حکومت کے حوالے سے ن لیگ کے ساتھ ہونے والی بات چیت اور آپشنز زیر غور آئے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے متعدد رہنماؤں نے پنجاب کے انتظامی، حکومتی و سیاسی امور پر اپنے تحفظات پیش کیے۔ پیپلز پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو فیصلہ سازی، مشاورت میں شامل نہیں کیا جا رہا، پنجاب کے رہنماؤں نے سیلاب سے قبل کے انتظامی مسائل اور بعد کی صورت حال سی ای سی میں پیش کی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ بن سلمان کے ساتھ لحاظ سے کام لے رہا ہے:سعودی حزب اختلاف

?️ 27 فروری 2021سچ خبریں:سعودی مخالفین نے امریکہ کی جانب سے سعودی ولی عہد شہزادہ

تارکین وطن کے خلاف امریکی تاریخ کی سب سے بڑی مہم جلد شروع ہوگی؛ٹرمپ کا اعلان

?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریب حلف برداری

وقت آگیا دہشتگردوں کے سرپرست اور معاونین قیمت چکائیں۔ سینئر سکیورٹی حکام

?️ 2 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ وقت

غزہ میں صیہونی مظالم پر خاموشی ناقابل قبول:سوئٹزرلینڈ کے سابق سفارتکار

?️ 3 جون 2025 سچ خبریں:سوئٹزرلینڈ کے 56 سابق سینئر سفارتکاروں نے اپنی حکومت کے

عام شہری مہنگائی سے پریشان

?️ 3 ستمبر 2021لاہور(سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے

الیکشن کمیشن فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو معاف کر دیا

?️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں اعظم سواتی

ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کا عزم کرلیا۔ کامران ٹیسوری

?️ 23 فروری 2026کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے