پیپلز پارٹی کا الیکشن رولز میں مجوزہ تبدیلیوں میں ’بے ضابطگیاں‘ ختم کرنے کا مطالبہ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن رولز 2017 میں مجوزہ تبدیلیوں پر اعتراضات دائر کرنے کے لیے مقررہ ڈیڈ لائن ختم ہونے سے چند گھنٹے قبل پاکستان پیپلز پارٹی نے کو انتخابی اخراجات سے متعلق نئی شرط پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق الیکشن کمیشن نے 22 ستمبر کو مجوزہ ترامیم شائع کی تھیں اور 7 اکتوبر تک سیاسی جماعتوں سے اس پر تجاویز طلب کیں اور اپنے اعتراضات سے آگاہ کرنے کا کہا تھا۔

ہفتے کے روز سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حامد خان کو ارسال کردہ اپنے ایک خط میں پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے مجوزہ فارم 68 میں متعارف کرائے جانے والی اس شرط پر اپنی سخت تشویش کا اظہار کیا جس کے تحت انتخاب لڑنے والے امیدواروں کو مجموعی انتخابی اخراجات فراہم کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

مجوزہ ترامیم میں ’تضاد‘ کی نشاندہی کرتے ہوئے نیئر بخاری نے نوٹ کیا کہ ایک طرف مجوزہ رولز سیاسی جماعتوں کے لیے نتائج کے اعلان کے بعد انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے 60 روز کی حد مقرر کرتے ہیں لیکن دوسری طرف مجوزہ فارم 68 کے مطابق جیتنے والے امیدواروں کو پولنگ کے دن سے 10 روز کے اندر وہی تفصیلات فراہم کرنی ہیں۔

نیئر بخاری نے لکھا کہ یہ متضاد اور ناممکن بات ہے جب کہ مقابلہ کرنے والے امیدوار وہ معلومات فراہم نہیں کر سکتے جب تک کہ ان کی اپنی جماعتوں کی سے وہ معلومات فراہم نہیں کردی جاتیں۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ وہ فارم 68 میں اس کالم کو حذف کرے جس میں پارٹی کی جانب سے مہم پر کیے جانے والے انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

الیکشنز ایکٹ کے سیکشن 211 کے تحت سیاسی جماعت ان لوگوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو فراہم کرے گی جنہوں نے سیاسی جماعت کو اس کی انتخابی مہم کے لیے ایک لاکھ روپے یا اس سے زیادہ کا عطیہ دیا اور اس کی جانب سے جنرل الیکشن کے دوران کیے گئے انتخابی اخراجات کی تفصیلات بھی فراہم کرے گی۔

تاہم، الیکشن کمشین کے ایک سینئر عہدیدار نے رابطہ کرنے پر وضاحت کی کہ امیدواروں کو رولزمیں مجوزہ ترمیم کے تحت ان کی متعلقہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم کے لیے فراہم کردہ فنڈز کی تفصیلات فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی، امیدوار کو مجموعی طور پر پارٹی کی مالیاتی تفصیلات فراہم نہیں کرنی ہوں گی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی ایک اور کارروائی ناکام

🗓️ 5 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے اتوار کی صبح خبر دی ہے کہ امریکہ

حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر میپکو، پیسکو اور ٹیسکو کو ایک، ایک کروڑ روپے جرمانہ

🗓️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کرنٹ

پتھر کے دور میں واپس کون جا رہا ہے؟ حزب اللہ یا اسرائیل

🗓️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے شمالی محاذ میں حزب

ہر وقت یہ کہنا ٹھیک نہیں کہ ملک دیوالیہ ہوچکا ہے، نہ ملک دیوالیہ ہے نہ ہی ہوگا، اسحٰق ڈار

🗓️ 3 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ

دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت امریکی وطیرہ:چین

🗓️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک سابق امریکی عہدہ دار

انڈونیشیا یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کوشاں

🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں:انڈونیشیا کے صدر جلد ہی روس اور یوکرین کا دورہ کریں

غزہ میں انسانی امداد کی لائن میں لگے افراد ایک بار پھر صیہونی جارحیت کا شکار

🗓️ 1 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ میں امداد

مشرقی شام میں امریکی اور ان کے اتحادی فوجیوں پر راکٹ حملہ

🗓️ 29 جون 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے بتایا کہ شام کے صوبہ دیر الزور کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے