?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول فی لیٹر 26 روپے 2 پیسے مزید مہنگا کر دیا۔
فنانس ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اطلاق 16 ستمبر سے ہوگا۔
حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت فی لیٹر 26 روپے 2 پیسے اضافے کے بعد 331 روپے 38 پیسے ہوگی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے 34 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے اور نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز روپے کی قدر میں کمی اور تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافے کی وجہ سے رواں ہفتے کے آخر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔
دونوں بڑی پیٹرولیم مصنوعات پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 10 سے 14 روپے اور 14 سے 16 روپے فی لیٹر تک بڑھائی جا سکتی ہیں جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت بھی تقریباً 10 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔
یاد رہے کہ 31 اگست کو نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مسلسل دوسری مرتبہ اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 300 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی تھی۔
31 اگست کو نگران حکومت کو آئے ابھی ایک ماہ کا بھی عرصہ نہیں ہوا تھا لیکن اس کے باوجود لگاتار دوسری مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا اور اس عرصے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو چکا تھا۔
اس سے قبل 16 اگست کو بھی نگران حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بالترتیب 17 روپے 50 پیسے اور 20 روپے کا اضافہ کردیا تھا۔
یکم اگست کو گزشتہ حکومت نے اپنی آئینی مدت مکمل ہونے سے قبل پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا تھا۔
سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے پوری کوشش کی کہ عالمی منڈی میں ہونے والے اضافے کا عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔
انہوں نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ان کے اعلان کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت اضافے کے ساتھ 273 روپے 40 پیسے اور پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی تھی۔


مشہور خبریں۔
نیویارک میں ٹرمپ اور صیہونی حکومت کے خلاف بڑا دھچکا
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: قدس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، زہران ممتانی کی نیویارک
نومبر
پاکستانی کرکٹرز کا اظہار یکجہتی، سوشل میڈیا پر فلسطینی پرچم پوسٹ کردئیے
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: کرکٹ کے سب سے اہم ایونٹ ورلڈکپ 2023 کے لیے
اکتوبر
پاکستان کو درپیش چیلنجز کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، آصف زرداری
?️ 3 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہباز شریف پہلے
مارچ
پنجاب پولیس کا یوینفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ
?️ 17 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب پولیس کا یوینفارم تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کر
اگست
سعودی وزیر خارجہ کا ایران کے بارے میں تازہ ترین موقف
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے اپنے تازہ ترین موقف میں ریاض اور
مارچ
نیٹو اور روس کے درمیان پراکسی جنگ
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ نیٹو یوکرین میں ہمارے ساتھ پراکسی
اپریل
نیویارک میں سفارتکاری کا عالمی اجتماع، حل کی تلاش یا ناکامی کا تسلسل
?️ 22 ستمبر 2025نیویارک میں سفارتکاری کا عالمی اجتماع،حل کی تلاش یا ناکامی کا تسلسل
ستمبر
پاکستان کی طرف سوچ سمجھ کر دیکھنا، وزیر خارجہ کا مودی کو پیغام
?️ 27 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وزیر
فروری