پیٹرول کی قیمت کم نہ ہونے کی صورت میں جماعت اسلامی کی کراچی کو جام کرنے کی دھمکی

?️

کراچی: (سچ خبریں) موجودہ نگران حکومت کو پی ڈی ایم حکومت کا تسلسل قرار دیتے ہوئے جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف منگل کے روز شہر بھر میں مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر ادارہ نورالحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمن نے احتجاج کے لائحہ عمل کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ مظاہرہ بہت مختلف ہوگا۔

انہوں نے کراچی کے شہریوں سے سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کے احتساب کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کراچی کے شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ منگل کے روز شہر کی تمام بڑی شاہراہوں کو جام کر کے احتجاج کریں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ یہ بات ہمارے حکمرانوں پر واضح ہونی چاہیے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کریں یا پھر نتائج کا سامنا کریں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں نوجوان منگل کی شام 15 مقررہ پوائنٹس پر جائیں گے اور اپنی گاڑیاں بند کرکے گاڑیوں کی آمدورفت کو روک دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ نگران حکومت دراصل سابقہ اتحادی حکومت کا ہی تسلسل ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ نگران حکومت نے صرف ایک ماہ میں تیسری بار پی او ایل کی قیمتوں میں اضافہ کیا، ایسے وقت میں جب امریکی ڈالر اپنی قدر کھو رہا تھا پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بالکل غیر منطقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس غریب ملک کے امیر حکمرانوں اور اشرافیہ کو یہ سمجھنا چاہیے تھا کہ عوام کی برداشت اب خاتمے کے دہانے پر ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو مافیاز چلا رہے ہیں جو ملک کے ڈیفالٹ ہونے کی صورت میں سب سے پہلے فرار ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے ہم وطنوں کو یہ پیغام دیتا ہوں کہ مظلوموں کی خاموشی ظالموں کی حمایت کرتی ہے، عوام کو اپنے حقوق کے لیے آگے آنا ہو گا۔

پریس کانفرنس کے بعد حافظ نعیم الرحمٰن کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شاہراہ فیصل پر دھرنا بھی دیا۔

مشہور خبریں۔

موساد کے سابق سربراہ: نیتن یاہو 7 اکتوبر کی تباہی کے ذمہ دار ہیں

?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: ایک انٹرویو میں اسرائیلی موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن

مونس الہٰی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ کالعدم قرار دینے کےخلاف اپیل، ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب

?️ 15 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور سابق

چین روس کو کوئی ہتھیار نہ دے:جرمنی

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ اینالینا بائربوک نے کہا کہ چین کو روس

تل ابیب مغرب میں اپنے بدعنوان سفیر کو تبدیل کرنے پر مجبور

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:   مغرب میں صیہونی حکومت کے سفارتی مشن کے سربراہ ڈیوڈ

لندن اور یوکرین، برطانوی انتخابات سے قبل موسم بہار کی جنگ کے لیے تیار

?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: سیاستدانوں اور برطانوی معاشرے کے ایک حصے کا خیال ہے کہ

اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کر دی؛ٹرمپ کا دعویٰ 

?️ 7 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل

جوڈیشل کمپلیکس میں پتا نہیں کتنے ججز رہے ہیں پھر ان کی بھی ویڈیوز ہوں گی، فواد چوہدری

?️ 7 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے