پیٹرول کی قیمت نمایاں کمی کے بعد 300 روپے سے نیچے آنے کا امکان

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آنے والے جائزے میں کم ہو کر 300 روپے سے نیچے آنے کا امکان ہیں، جس کی وجہ تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی اور پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیزل کی قیمت 20 روپے اور پیٹرول کی 38 روپے تک فی لیٹر کی متوقع کمی سے ایندھن کی قیمتوں میں ایک ساتھ نمایاں کمی ہوسکتی ہے۔

تاہم، نگران حکومت اس کے برعکس فیصلہ کر سکتی ہے، خاص طور پر ڈیزل کی قیمتوں کے حوالے سے، کیونکہ اس پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی 50 روپے فی لیٹر عائد ہے، جبکہ اس مد میں پیٹرول پر فی لیٹر 60 روپے لیے جا رہے ہیں۔

حکومت کا بجٹ اہداف اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ کیے گئے وعدے کے تحت رواں مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں تقریباً 869 ارب روپے وصول کرنا چاہتی ہے۔

اگر حکومت کمی کرتی ہے، تو یہ نگران حکومت مسلسل دوسری بار قیمتوں میں کمی کرے گی، جبکہ اس سے قبل مسلسل تین بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

15 اگست سے 15 ستمبر کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 58 روپے 43 پیسے اور 55 روپے 83 پیسے اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی قیمتیں 331 سے 333 روپے فی لیٹر کی تاریخی بُلند سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

حکومت اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر 82 روپے ٹیکس اور ڈیزل پر 73 روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے۔

اگرچہ تمام پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس صفر ہے، تاہم حکومت پیٹرول پر فی لیٹر 60 روپے اور ڈیزل، ہائی آکٹین اور رون 95 پیٹرول پر 50 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی وصول کر رہی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم ستمبر سے 300 روپے سے زائد ہیں، بجلی اور ایندھن کی قیمتوں کے سبب ستمبر میں مہنگائی 31.4 فیصد تک پہنچ گئی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع کمی کے سبب مہنگائی کے بڑھتے رجحان میں کمی ہوسکتی ہے۔

ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ موجودہ ٹیکسز کی شرح کی بنیاد پر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 36 سے 38 روپے کم ہوسکتی ہے کیونکہ تیل کی عالمی قیمتیں 99 ڈالر فی بیرل سے 12 فیصد کم ہو کر 87 ڈالر پر آ گئی ہیں اس کے علاوہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 4 فیصد بہتری ہوئی۔

اس سے پتا چلتا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پیٹرول کی قیمت میں 11.4 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے جبکہ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 292 روپے سے کم ہو کر ستمبر کے آخر میں 280 روپے پر آگیا، یہ 12 روپے سے زائد کا اضافہ ہے۔

تاہم، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سے درآمدی کارگوز کو محفوظ بنانے کے لیے ادا کیے جانے والے پیٹرول پریمیم 15 ڈالر سے معمولی بڑھ کر 16.7 ڈالر فی بیرل تک چلا گیا۔

ان تمام عناصر میں تبدیلی کو دیکھا جائے تو ایکس ریفائنری پیٹرول کی قیمت تقریباً 38 روپے فی لیٹر کم ہوسکتی ہے، اور ایکس ڈپو قیمت اگلے پندرہ روز (16 تا 31 اکتوبر) تقریباً 286 روپے فی لیٹر کم ہوسکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکی صدر کا مغربی ایشیا کی حالیہ صورتحال پر اظہار خیال

🗓️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوال کا

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 17 ملازمین کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم شرپسندوں کیخلاف درج

🗓️ 11 جنوری 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)

فلسطینی مزاحمتی تحریک نے قاسم میزائل لانچ کر دیا

🗓️ 16 مئی 2021سچ خبریں:جہاد اسلامی فلسطین تحریک کی عسکری ونگ سرایاالقدس کے ترجمان نے

حکومت میں تھے تو اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ تھا:عمران خان

🗓️ 31 مئی 2022پشاور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج ڈیجیٹل نمائندوں سے پشاور میں

ملیشیا کے وزیر اعظم کا یحییٰ السنوار کی شہادت پر حیرت انگیز بیان

🗓️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے حماس کے سیاسی

وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد ابوظہبی میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے

🗓️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد ابوظہبی میں

حکومت نے ٹی ٹی پی کے دوبارہ سر اٹھانے کی وجہ عمران خان کو ٹھہرا دیا

🗓️ 26 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق نے سابق

امریکی حکومت کو دنیا میں اپنی فوجی سامراجیت کا خاتمہ کرنا چاہیے: یورپی پارلیمنٹ ممبر

🗓️ 13 اگست 2021سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے امریکی عسکریت پسندی اور سامراج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے