پیٹرول مصنوعات مہنگا ہونے کا امکان ہے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 3روپے 2 پیسے مہنگا کرنےکی سمری پر عمل کرنےکے بجائے فی لیٹر پیٹرول 4 روپے مہنگا کردیا۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق سال نو کے موقع پر اوگرا کی طرف سے پیٹرول 3 روپے 2 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنےکی سمری آئی تھی۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہےکہ عالمی مارکیٹ کے مطابق اضافہ صارفین کو منتقل کیا گیا ہے، پیٹرول اور ڈیزل پرجتنی جتنی لیوی بڑھائی گئی تقریباً اتنا جی ایس ٹی کم کردیا گیا۔

خیال رہے کہ حکومت نے یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت 4 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 15 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کرنےکا اعلان کیا تھا۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 141 روپے 62 پیسے فی لیٹرکردی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 113 روپے 53 پیسے ہوگی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 15 پیسے اضافے کے بعد 111 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کیلئے رات 12 بجے سے ہوگا۔

مشہور خبریں۔

کیا میسنجر اور واٹس ایپ ایک ہوجائیں گے؟جانئے اس رپورٹ میں

?️ 19 اپریل 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی

ملائیشیا کی عدالت نے پی آئی اے طیارے کو فوری طور پر ریلیزکرنے کا حکم جاری کر دیا

?️ 27 جنوری 2021ملائیشیا کی عدالت نے پی آئی اے طیارے کو فوری طور پر

میں عراق واپس جاؤں گی: صدام کی بیٹی

?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:سابق عراقی آمر کی بیٹی نے امریکی حملے کے دوران فرار

بائیڈن کا ایک بار پھر چیک اپ، وجہ؟

?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے صدر نے کہا کہ وہ آج بدھ

اسرائیل اور لبنان جنگ کی تازہ ترین صورتحال

?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے اتوار

امریکی یہودیوں نے اسرائیل کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا

?️ 16 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں موجود یہودیوں نے اسرائیل کے خلاف ایک

"ٹرمپ”، عالمی افراتفری کی وجہ یا ٹوٹتے ہوئے نظام کی علامت؟

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: ایک ہسپانوی تجزیاتی ویب سائٹ نے اس بات پر زور

لیبیا میں امریکہ کے لیے کیا اہم ہے؟

?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:تیل اب بھی تیل سے مالا مال ممالک، خاص طور پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے