پیشہ ور بھکاریوں اور نامکمل دستاویزات والوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی:وفاقی وزیر داخلہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے بیرونِ ملک جانے والے مسافروں کے امیگریشن پراسیس کا تفصیلی جائزہ لیا۔وزیر داخلہ اور وزیر مملکت نے امیگریشن کائونٹرز پر موجود عملے کی کارکردگی کا مشاہدہ کیا اور مسافروں سے براہِ راست ملاقات کر کے امیگریشن کے عمل سے متعلق سوالات کیے۔

اس موقع پر مسافروں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چند منٹوں میں امیگریشن کا عمل مکمل ہو رہا ہے اور انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں۔دورے کے دوران امیگریشن کائونٹر پر ایف آئی اے کے ایک اہلکار کو بہترین کارکردگی پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاباش دی اور اس کی حوصلہ افزائی کی۔

ایک مسافر نے چیکنگ میں تاخیر کے باعث بورڈنگ بند ہونے کی شکایت کی جس پر وزیر داخلہ نے فوری طور پر حکام کو کویت جانے والے مسافر کی بورڈنگ کرانے کے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی عزت اور مسافروں کی سہولت حکومت کے لیے سب سے زیادہ عزیز ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی مسافر کو بلاجواز بیرونِ ملک سفر سے نہیں روکا جائے گا تاہم پیشہ ور بھکاریوں یا نامکمل دستاویزات رکھنے والوں کو سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والوں کی جگہ جیل ہے اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔دورے کے موقع پر ریجنل ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور علی ضیا ء بھی موجود تھے، جنہوں نے وزیر داخلہ کو امیگریشن امور پر بریفنگ دی۔

مشہور خبریں۔

پنجاب اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس 16 مئی تک ملتوی

?️ 28 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی اسمبلی کا آج

ویگنر کے قریبی روسی کمانڈر کہاں ہیں؟

?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:روسی پارلیمنٹ کے ایک سینئر رکن کے مطابق، ایک سابق روسی

شیریں مزاری گرفتاری کیس: ’حکومت کی کوشش ہے کہ عدالتی رٹ کو شکست دی جائے‘

?️ 19 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری سے

فلسطین میں زیتون کی پیداوار پر پابندی؛ صیہونی ریاست کی 77 سالہ حکمتِ عملی

?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: 77 سالہ غاصبانہ قبضے کے دوران فلسطین میں زیتون کے

دشمن صرف محاذ آرائی اور تصادم کی زبان سمجھتا ہے: اسلامی جہاد

?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے ترجمان طارق سلمی نے استقامت

بپاشا باسو کو بالی ووڈ میں واپسی کیلئے کس کا انتظار ہے؟

?️ 21 مارچ 2021ممبئی (سچ خبریں)بپاشا باسوبالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیں جنہوں  فلمی دنیا

کیا امریکہ اسرائیل کو بچا سکے گا؟

?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی ذرائع نے اعلان کیا کہ واشنگٹن 20 سے 25

ایران اور پاکستان کا دہشت گرد گروپوں کے خلاف مشترکہ اقدامات کا عزم

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:ایران اور پاکستان نے دہشت گردی اور دہشت گرد گروپوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے