پی ڈی ایم لانگ مارچ اور عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے گی: شیخ رشید

شیخ رشید

?️

پی ڈی ایم لانگ مارچ اور عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے گی: شیخ رشید

 راولپنڈی(سچ خبریں) راولپنڈی میں پریس  وفاقی وزیر شیخ رشید نے ایک پریس کے دوران پی ڈی ایم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد اور لانگ مارچ تک ہی محدود رہے گی اور وہ اس سے آگے نہیں بڑھ سکتی انہوں نے کہا کہ اس طرح دھرنوں سے حکومتوں کو نہیں گرایا جا سکتا۔

تحریک سے حکومتیں نہیں جاتیں ہم نے 126 روز دھرنا دیا لیکن حکومت نہیں گئی، امید ہے پی ڈی ایم لانگ مارچ اور عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے گی، جو بول رہے ہیں استعفے دیں گے، وہ اپنے فیصلے پر غور کریں، استعفوں سے کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، حکومت کے 3 سال ہوگئے ایک سال رہ گیا چوتھے سال انتخابی سرگرمیاں شروع ہوجاتی ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن مارچ میں ہوں گے جن سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی، فضل الرحمان اگر سینیٹ الیکشن میں خود حصہ لیں گے تو انکے غصے میں کمی ہوجائےگی، اوپن ووٹ پر پی پی اور مسلم لیگ دونوں نے میثاق جمہوریت میں دستخط کئے اب مکر گئے، یہی وہ سینٹ ہے جس میں 64 ووٹ تھے تھوڑی دیر میں کم ہوگئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے سینیٹ انتخابات میں خریدوفروخت نہ ہو اور ممبرمیں جرات ہووہ سینہ تان کرووٹ دےسکے، سینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹنگ میں اپوزیشن کو حصہ لینا چاہیے، اپوزیشن سے توقع رکھتا ہوں عقل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے، جس نے الیکشن لڑنا ہوتاہے وہ مارکیٹ میں ہوتا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاست بند گلی میں داخل ہونے کا نام نہیں، سیاست میں مذاکرات ہی بہترین آپشن ہوتا ہے، ہم اپوزیشن کو کوئی ٹف ٹائم نہیں دے رہے ، جو وہ کریں گے وہی ہم کریں گے، پیپلز پارٹی سے میرا کوئی رابطہ نہیں ، پی ڈی ایم آج یہ جو بھی فیصلہ کریں گے، کل لال حویلی کے باہر جواب دوں گا۔

وزیرداخلہ نے کہا بھارت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، مودی کشمیر کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے،  ہم نے کشمیرکوآزاد کرانا ہے۔

مشہور خبریں۔

حکومت ملکی اور معاشی ترقی کے لئے انسانی وسائل پر  توجہ دے رہی ہے: صدر مملکت

?️ 19 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے

سونے کا غلام

?️ 25 جون 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے ممتاز تجزیہ نگار نے روسی صدر کے خلاف

چینی ویکسین کل سے عوام کو لگائی جائے گی

?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق این سی او سی کا اجلاس

حماس کی غزہ میں جنگ بندی کی شرط

?️ 2 فروری 2024سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ جنگ بندی

 نیتن یاہو جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد نہیں چاہتے 

?️ 20 اکتوبر 2025 نیتن یاہو جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد نہیں چاہتے

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کی خصوصی گفتگو

?️ 21 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پچھلی حکومت کی بدترین

عبرانی میڈیا کا دعویٰ: سعودی عرب سمجھوتے کے ایک قدم قریب ہے

?️ 31 اگست 2023سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ

میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ نے دنیا کو بتایا کہ ہم سچ بولتے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر

?️ 22 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ میڈیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے