?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں جمہوریت پسند یا اسٹیبلشمنٹ مخالف سمجھا جاتا ہے جو ایک اصول لیکن ہماری تین نسلوں کی جدوجہد میں سب سے زیادہ قابل فخر کام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تین نسلوں کی جدوجہد کے دوران اگر ایک ایسا کام ہے جس پر ہم سب سے زیادہ فخر کرتے ہیں تو وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ انقلابی پروگرام شہید بینظیر بھٹو کے وژن، نظریہ اور منشور کا حصہ تھا، اپنے آخری دنوں میں جب وہ پاکستان واپسی کی تیاری کر رہی تھی تو ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی کے 2007 کے منشور پر کام کر رہی تھی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلزپارٹی نے حکومت سنبھالی تو صدر آصف زرداری نے ایوان صدر میں بیٹھ کر پورے نظام سے لڑ کر بینظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت سے عوام کے مفاد کے لیے پیسا نکالنا بڑی بات اور بڑا مشکل کام ہے مگر خاص طور پر غریب عوام اور غریب ترین عورتوں کو دلوانا بہت ہی مشکل کام تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک کا ہر بابو اور ہر بیوروکریٹ اس کے خلاف تھے، اس ملک کے خود کو دانش ور کہلاوانے والے جو ٹی وی پر باتیں کرتے ہیں وہ آج بینظیر انکم سپورٹ کی بڑی تعریف کرتے ہیں لیکن اس وقت اس کے خلاف تھے اور اس کی مخالفت کرتے تھے، پاکستان کی ساری سیاسی جماعتیں اور خاص طور پر جو ہمارے مخالفین ہیں، انہوں نے تو ڈٹ کر اس پروگرام کی مخالفت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپر تنقید ہوئی کہ اس سے کرپشن ہوگی لیکن بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم نے بینظیر انکم سپورٹ کو نہ صرف پاکستان کا شفاف ترین پروگرام بنایا بلکہ پوری اقوام متحدہ سے لے کر عالمی بینک مانتے ہیں کہ یہ شفاف ترین ادارہ ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ امیر آدمی کنجوس ہوتا ہے اور وہ بینکوں میں اپنے پیسے رکھتے ہیں اور بینک میں رکھا ہوا پیسا انہیں مزید پیسا کما کر دیتا ہے اور یہ غلط سوچ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم سمیت دیگر اداروں کا مشکور ہوں کہ اس معاشی بحران کے دوران بھی فیصلہ کیا گیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں 25 فیصد اضافہ ہوگا اور اس سے مستفید ہونے والے پر شہری کو 25 فیصد اضافی رقم ملے گی تاکہ وہ ان حالات کا مقابلہ کرسکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے بارے میں کہا جاتا ہے اسٹیبلمشنٹ مخالف ہے، جمہوریت پسند اور صوبے کے حقوق کے لیے ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے سیاست کی تو روٹی، کپڑا اور مکان ہمارا نعرہ تھا، غریب عوام کو مواشی فائدہ اور انصاف پہنچانا ہے ہمارا مقصد تھا اسی وجہ سے پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ جب ہمارا یہ سیاسی انقلاب شروع ہوا تھا تو وہ سارے طاقت ور طبقے جو پاکستان کے عوام کو اپنے حقوق سے محروم رکھنا چاہتے ہیں وہ لڑ پڑے اور ان کی وجہ اور ہماری تاریخ کی وجہ سے یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ان چیزوں کے لیے سیاست میں ہے لیکن نہیں ہم یہ چیزیں کرتےہیں اور یہ ہمارے اصول ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی ہمارا تو کوئی سیاسی مخالف نہیں ہے، ہمارا مخالف کوئی کٹھ پتلی جماعت نہیں ہے اور ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے الیکشن کے میدان میں نہیں ہے بلکہ ہمارا مقابلہ غربت، بے روزگاری سے ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کے پیچھے ایک ڈاکٹرائن تھا اور اس کا ایک حصہ یہ تھا کہ اگر ہم نے کٹوتی کرنا ہے تو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے شروع کرنا ہے، جس نے بینظیر انکم سپورٹ کی مخالفت کی، اس کا نام تبدیل کرنے اور غریبوں کو نکالنے اور اس کا نام ختم کرنے کی کوشش کی ہے وہ ناکام رہا۔
مشہور خبریں۔
یوکرین کا بحران سیاسی طور پر حل ہونا چاہیے:ایران
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ نے روس یوکرین جنگ کے سلسلہ میں اپنے
جولائی
آرمینی اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: ترکی
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے آج منگل
ستمبر
آئرلینڈ اور اسپین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے تیار
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے برسلز میں یورپی یونین کے
مارچ
امریکی حکومت کے کون سے حصے بند ہوں گے؟
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: جوں جوں امریکی کانگریس میں بجٹ بل کی منظوری کی
ستمبر
خیبرپختونخواہ حکومت نے محسن نقوی کو وزیراعلیٰ کی جبری گمشدگی کا ذمہ دار قرار دے دیا
?️ 6 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو وزیراعلیٰ
اکتوبر
سعودی بادشاہ نے ایران اور محور مقاومت کے خلاف دعوے دہرائے
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں: سعودی حکومت کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جمعرات
دسمبر
عوام جمہوریت کی خاطر آئین اور سپریم کورٹ کا ساتھ دیں، عمران خان
?️ 15 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی
اپریل
لیکچر دینے کے بجائے مقامی مسائل پر توجہ دیں، پاکستان کا افغان وزارت خارجہ کے بیان پر ردعمل
?️ 7 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ کی ترجمان نے پاکستان کے اندرونی
اکتوبر