پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی کو جانتی تک نہیں۔ فواد چودھری

قندیل بلوچ کیس میں ملزم کی رہائی پر فواد چوہدری کا رد عمل

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی عمران خان کو جانتی تک نہیں۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں پلس مائنس کی کوئی بات ہی نہیں۔ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پلیٹ فارم سے ہماری کوئی کوشش نہیں ہے۔ بلکہ ہماری کوشش پاکستان کے لیے ایک بہتر راستہ تلاش کرنے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملات نارمل نہیں ہوتے تو حکومت خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگا سکتی ہے۔ اور سیاسی ٹمپریچر کم کرنے کے لیے حکومت کو ایک قدم آگے اور پی ٹی آئی کو ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بانی پی ٹی آئی کو جانتی تک نہیں۔ ملک کے سیاسی ٹمپریچر کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ بھی سیاسی ٹمپریچر نیچے لانے کے لیے کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی ٹمپریچر نیچے آنے سے لوگوں کو ریلیف ملے گا۔ اور ہمارا بنیادی مقصد ملک کے اندر سیاسی ماحول کو سازگار بنانا ہے۔ جبکہ سیاسی ٹمپریچر کم کیے بغیر حالات نارمل کیے جا سکتے ہیں نہ ملک آگے بڑھ سکتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پارٹی کی سابقہ قیادت کے کاغذات مسترد کیے گئے۔ پی ٹی آئی ملک کے اندر بڑی اور قومی پارٹی ہے۔ اور حکومت کو چاہیے کہ سیاسی ٹمپریچر کم کرنے کے لیے پی ٹی آئی کی حقیقی قیادت کو موقع دیں۔ حکومت کو پی ٹی آئی کے اصل رہنماؤں کو بانی سے ملاقات کی اجازت دینی چاہیے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کی ٹرمپ سے غزہ جنگ روکوانے اور قیدیوں کی رہائی کی اپیل

?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ میں قید صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے امریکی

پہلی بار مغرب کے ایک اعلیٰ فوجی اہلکار کا تل ابیب کا دورہ

?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:    مسلح افواج کے انسپکٹر جنرل اور اس ملک کے

بائیڈن مہم نے فروری میں 53 ملین ڈالر کے عطیات جمع کیے

?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:اس سال فروری میں، جو بائیڈن کی انتخابی مہم نے نومبر

عمران خان نے اس لیے سب کچھ جلا کر راکھ کردیا کہ رسیدیں نہیں ہیں، احسن اقبال

?️ 14 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران مندی، انڈیکس میں 1800 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

?️ 7 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے

شام میں ترکی کی فوجی کارروائیاں،کردوں کی صورتحال،جولانی حکومت کا مستقبل؛شامی کردوں کے نمائندے کی زبانی

?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:شمالی اور مشرقی شام میں مقیم کردوں کے نمائندے نے میڈیا

بعض بااثر ممالک نے ہمیں ایران کے خلاف ووٹ دینے کا کہا لیکن ہم نے صاف انکار کردیا۔ اسحاق ڈار

?️ 16 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے

ایک ساتھ انتخابات: عدالت 14 مئی کو الیکشن کرانے کا فیصلہ واپس نہیں لے گی، چیف جسٹس

?️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کی تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے