(سچ خبریں)پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں ناراض ارکان سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔گورنر سندھ اور پرویز خٹک کو ناراض ارکان سے ملنے کا ٹاسک۔
ملک کی سیاسی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی آ رہی ہے اور اب اپوزیشن کے ساتھ ساتھ کپتان کے دو پرانے کھلاڑی جہانگیر ترین اور علیم خان بھی عدم اعتماد کے میچ میں اہم جوڑی بن کر سامنے آ گئے ہیں۔
دوسری جانب سیاسی صورتحال پر غور کیلئے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کی۔
اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک اور بابراعوان سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور مشیر پارلیمانی اموربابر اعوان کی قانونی امور پر بریفنگ دی گئی۔
پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اجلاس میں ناراض ارکان سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کوفوری طورپرناراض اراکین سے رابطہ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرسندھ عمران اسماعیل عبد العلیم خان سے ملاقات کیلئے لاہور جائیں گے۔
واضح رہے علیم خان ایک ماہ میں 10 وزراء سمیت 40 ارکان صوبائی اسمبلی سے رابطے کر چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جہانگیر ترین کے ساتھ 20 ایم پی اے ہیں، جہانگیرترین کے 20 ایم پی اے بھی اپوزیشن کا ساتھ دیں تو پنجاب میں عدم اعتماد ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ 65 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہیں، دونوں مضبوط گروپ بناکر وزیراعلیٰ پنجاب کا مطالبہ رکھ سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد خوراک کی قلت کا خطرہ ہے، شہباز شریف
ستمبر
صہیونیوں کے پاس ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں: فلسطینی مزاحمتی گروپ
جنوری
عمران خان، بشریٰ بی بی توشہ خانہ کیس میں طلبی کے باوجود نیب میں پیش ہونے میں ناکام
مارچ
ڈالر کی پاکستان منتقلی کیلئے چینلز کی عدم موجودگی سے روپے پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ
جنوری
امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کا الارم بج گیا
ستمبر
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود میں 2فیصد کمی
ستمبر
قدس ہمیشہ فلسطین کا دارالحکومت رہے گا: خود مختار تنظیم
مئی
کورونا وائرس کی نئی قسم سے بچے زیادہ متاثر ہورہے ہیں: رپورٹ
اپریل