?️
پشاور (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کو حفاظتی ضمانت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے انہیں 11 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ زرتاج گل کو 31 جولائی انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے میں 11 اگست تک گرفتار نہ کیا جائے، پی ٹی آئی رہنما کو اے ٹی سی فیصل آباد نے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکم نامے میں کہا گیا کہ وکیل کے مطابق درخواست گزار سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنا چاہتی ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت نے ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی ہے۔
عدالت کے مطابق آئین کے تحت ملزم کو شفاف ٹرائل اور اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، درخواست گزار زر تاج گل نے عدالت کے سامنے سرنڈر کیا ہے، حکم نامہ میں کہا گیا کہ ہم یہ مناسب سمجھتے ہیں کہ لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کا موقع دیا جائے۔
حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ انہیں لاہور ہائیکورٹ میں سرنڈر ہونے تک گرفتار نہ کیا جائے، زرتاج گل کو ایک لاکھ اور دو نفری ضمانتی مچلکوں پر حفاظتی ضمانت دی جاتی ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کے اندرونی چیلنجز
?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:معاشی چیلنجز اور قابض حکومت کی فوج اور حکومتی اداروں پر
نومبر
نیتن یاہو کے اہم سکیورٹی اجلاس؛ پس پردہ کیا چل رہا ہے؟
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے اسرائیل کے داخلی
مارچ
نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ غزہ میں زندہ اسرائیلی قیدیوں کی تعداد پر متفق نہیں ہیں
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: جعلی اسرائیل کے یوم تاسیس یوم النقبہ کے مشعل برداروں
مئی
امریکہ کا افغانستان میں خانہ جنگی بھڑکانے کا مذموم منصوبہ
?️ 30 اگست 2021سچ خبریں:کابل ایئرپورٹ بم دھماکوں کے متاثرین میں 13 امریکی فوجیوں کو
اگست
ایران کے جوہری معاملے کے حوالے سے مزید رابطے کیے جائیں گے: روس
?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: روس ایران کے ساتھ جوہری معاملے پرمسلسل بات چیت کر رہا
اپریل
11 ستمبر کے واقعے میں سی آئی اے کا کردار ؛امریکی پروفیسر کی زبانی
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی پروفیسر کے مطابق واشنگٹن نے خود 11 ستمبر
ستمبر
خطہ کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کس کے ساتھ ہے؟ جماعت اسلامی کا بیان
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے اسرائیل
اکتوبر
قابضین کی جیلوں سے غزہ کے بچوں کی خوفناک داستانیں
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: جمعرات کو قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں رہا ہونے کے
مارچ