🗓️
اسلام اسلام آباد (سچ خبریں) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مالی دستاویزات کا جائزہ دوسرے روز بھی جاری رہا جس میں مزید غیر اعلانیہ بینک اکاؤنٹس منظر عام پر آگئے جس کے بعد درخواست گزار نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے حاصل کردہ تمام اصلی اکاؤنٹس کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا جن کو ای سی پی اسکروٹنی کمیٹی نے خفیہ رکھا ہوا ہے۔
اس عمل کا آج اختتام ہوگا کیونکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے غیرملکی فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر کے نامزد دو مالیاتی تجزیہ کاروں کے ذریعہ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے لیے صرف 40 گھنٹے کی اجازت دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاں ہی پی ٹی آئی کے مزید خفیہ اکاؤنٹ منظر عام پر آئے ہیں درخواست گزار نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے حاصل کردہ تمام اصلی اکاؤنٹس کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا جن کو ای سی پی اسکروٹنی کمیٹی نے خفیہ رکھا ہوا ہے۔
منظوری کا عمل بدھ کے روز ختم ہوگا تاہم ابھی تک ای سی پی نے پی ٹی آئی کے اصل بینک گوشواروں کو دیکھنے کے لیے درخواست گزار کی تازہ ترین درخواست پر فیصلہ کرنا ہے۔
کارروائی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے درخواست گزار نے پھر سے ای سی پی اسکروٹنی کمیٹی کی جانب سے پی ٹی آئی کے بینک کے اصل گوشواروں کی منظوری سے انکار کی منطق پر سوال اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی شفاف تحقیقات میں رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ پاکستان کی سیاست راتوں رات بدل سکتی ہے۔
اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان کسی زمانے میں غیر جانبدار امپائرز کے چیمپئن تھے لیکن بدقسمتی سے غیر ملکی مالی اعانت کے معاملے میں انہوں نے تاخیر کے حربے استعمال کرکے میچ کو فکس کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔
انہوں نے کیس کا حوالہ دیے بغیر کہا کہ کسی بھی واردات میں ڈاکو ہمیشہ پیچھے ثبوت چھوڑ کر جاتے ہیں اور یہ تفتیش کاروں کے لیے ہوتا ہے تاکہ وہ قابل اعتماد نتیجے پر پہنچ سکیں۔
اکبر ایس بابر نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ ای سی پی اس کیس کا فیصلہ سنانے سے پہلے تمام حقائق کو سامنے رکھے گا کیونکہ اگر اس سے کوئی حقیقت چھپی رہے تو یہ قابل اعتماد نتیجے پر نہیں پہنچ سکتا۔
مشہور خبریں۔
سعودی ارب پتی شہزادے کی روس میں بھاری سرمایہ کاری
🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں:سعودی ارب پتی شہزادے ولید بن طلال نے یوکرین پر ماسکو
اگست
شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
🗓️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:شام کے شہر دیر الزور میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ
اپریل
ملکی دفاع میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: گورنر پنجاب
🗓️ 18 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ملکی
جولائی
اربوں کے ڈکیتوں کو نہیں چھوڑوں گا:وزیر اعظم
🗓️ 18 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز
مئی
عالمی ادارہ صحت کا یورپ میں اومیکرون پھیلنے کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف
🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے پیش گوئی کی ہے کہ یورپ میں
جنوری
یروشلم کو یہودیانے کے لیے صیہونی حکومت کا نیا منصوبہ
🗓️ 22 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی کابینہ نےآج مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے کوارٹر
مئی
قومی ایئرلائن نے اہم کامیابی حاصل کر لی
🗓️ 7 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے اہم سنگ میل عبور کرتے
نومبر
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک اہلکار شہید
🗓️ 24 ستمبر 2023وزیرستان 🙁سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز
ستمبر