?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے لندن میں مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔
راجا ریاض نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کر لی، اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف، سینیٹر اسحٰق ڈار، میاں ناصر جنجوعہ، عطااللہ تارڑ، ملک احمد خان، اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز بھی موجود تھے۔
نواز شریف سے ملاقات کے بعد راجا ریاض کے ہمراہ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ راجا ریاض کو نواز شریف، میں نے اور مسلم لیگ(ن) نے خوش آمدید کہا ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ ان کے آنے سے پارٹی کو بڑی تقویت ملے گی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیے جانے کے حوالے سے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ اس حوالے سے ہمارا آج تبادلہ خیال ہوا ہے، یہ جو فیصلہ آیا ہے یہ ایک افسوس ناک امر ہے کہ ایک آمر کے قانون کو کافی حد تک بحال کیا گیا، اس کو تبدیل نہیں کیا گیا۔
ان کاکہنا تھا کہ میں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں جب عمران نیازی نے ایک نہیں دو مرتبہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اپنے حواریوں کو این آر او دینے کے لیے نیب کا قانون تبدیل کیا تھا تو اس وقت عمر عطا بندیال کہاں تھے؟، اس وقت انہوں نے یہ کیوں نہیں سوچا، بے شک اس آرڈیننس کی عمر چار مہینے تھی لیکن ان چار مہینوں میں کچھ لوگوں نے اس سے فائدہ حاصل کیا، یہ ہے وہ نیب نیازی گٹھ جوڑ۔
انہوں نے کہا کہ الحمدللہ نوازشریف صاحب 21 اکتوبر کو پاکستان تشریف لارہے ہیں، یہ جو فیصلہ آیا ہے اس کے باوجود نواز شریف کے خلاف قائم جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات پر فیصلے میرٹ پر ہوں گے، نوازشریف کے وکلا نے نئے قانون کا سہارا بالکل نہیں لیا، اس لیے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 21 اکتوبر کو میاں صاحب وطن تشریف لا رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ(ن) کے صدر نے کہا کہ عمر عطا بندیال نے بہت متنازع فیصلے کیے، مثال کے طور پہ جو پارلیمنٹ نے بل پاس کیا تھا اس کے معرض وجود میں آنے سے پہلے ہی اس پر انہوں نے اسٹے آرڈر دے دیا تھا، اس طرح کا واقعہ پہلے کبھی دیکھنے کو نہیں ملا۔
ان کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت ایک منتخب وزیراعظم کو ہٹایا گیا، اس سازش کے نتیجے میں آج تک پاکستان کی معیشت انحطاط کا شکار ہے، ان چار برسوں میں معیشت کے ساتھ جو کھیل کھیلا گیا، خارجہ پالیسی کو تہس نہس کیا گیا، اس کی وجہ سے پاکستان کے استحکام میں بے پناہ بگاڑ آیا لیکن مجھے پوری امید ہے اگر اللہ تعالیٰ نے نوازشریف کو موقع دیا تو دوبارہ 2017 سے اس خوش حالی کے سفر کا آغاز ہو گا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ میں نواز شریف اور شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان دونوں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے، میں مسلم لیگ(ن) کی بہتری، مضبوطی اور میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے جس طرح پورا پاکستان متحرک ہے، میں بھی آج کے بعد اس کا حصہ ہوں۔
لندن میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ پارٹی کے فیصلہ کے مطابق نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے الیکشن میں حصہ لینے میں کوئی قانونی رکاوٹ حائل نہیں، ان کے الیکشن لڑنے کے لیے 62(1)(ایف) کا قانون پارلیمنٹ پاس کر چکی ہے جس کی منظوری صدر دے چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس قانون کے تحت نااہلی کی مدت صرف 5 سال ہو سکتی ہے، نہ صرف نواز شریف، جہانگیر ترین بلکہ دیگر درجنوں لوگوں کو بھی اس کا فائدہ ہوا ہے جن میں سے کافی لوگوں کا تعلق دیگر جماعتوں سے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ جو دیگر دو مقدمات ہیں ان میں سے بھی ایک میں مریم نواز کی بریت ہو چکی ہے اور اس میں نواز شریف کی بھی بریت ہو جائے گی کیونکہ ان کی غیرموجودگی میں اس کا فیصلہ نہیں ہو سکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے قانونی اور دیگر پہلوؤں پر پارٹی کام کر رہی ہے اور وطن واپسی پر ان کا فقیدالمثال استقبال ہو گا۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ بلاول میرے لیے بیٹے کی طرح ہے، یہ مناسب نہیں لگتا اور میں اس پر کچھ نہیں کہنا چاہتا، ہم نے 15ماہ اتفاق رائے سے حکومتی فیصلہ کیے اور شہباز شریف تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے، ہمیں محض سیاست کی خاطر ایک حد سے آگے نہیں جانا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی سے اتحاد کی باتیں قبل ازوقت ہیں، اس کا انحصار نتائج پر ہے، پاکستان جس بھنور میں پھنس چکا ہے، 2013 میں ہم نے حکومت سنبھالی تو اس وقت بھی پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا لیکن 2017 تک ہم اسے دنیا کی 24ویں بہترین معیشت بنا چکے تھے جس میں سستی ترین چیزیں تھیں۔
انہوں کہا کہ پراجیکٹ 2011 جو 2018 میں میچور ہوا اور انتخابات میں دھاندلی اور آر ٹی ایس سسٹم بند کر کے پارٹی اور ایک شخص کو لایا گیا، اس نے بہترین معیشت کو 47ویں نمبر تک پہنچا دیا، یہ ہے وہ معاشی تباہی جس کے نتیجے میں ہر پاکستانی آج پریشان ہے۔
مشہور خبریں۔
کراچی کے حلقہ این اے-249 میں ضمنی انتخاب کے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ
?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان
مارچ
روس کی صیہونی بحری جہاز پر حملے کے سلسلہ میں عائد الزامات کی تردید
?️ 5 اگست 2021سچ خبریں:روس نے سلامتی کونسل کی جانب سے بحیرۂ عمان میں اسرائیلی
اگست
مزاحمتی تحریک کی سائٹوں کو بند کرنے کا امریکہ کا مقصد
?️ 28 جون 2021سچ خبریں:ایک لبنانی اسٹریٹجسٹ نے مزاحمتی تحریک کے محور سے تعلق رکھنے
جون
کالعدم جماعت نے تشدد کا راستہ اختیار کیا: اسدعمر
?️ 28 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا
اکتوبر
جنرل سلیمانی کو روسی افسر کا حیرت انگیز تحفہ
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:جنرل قاسم سلیمانی کو شام میں سازوسامان کی کمی کا سامنا
جنوری
مصر اور قطر کے وزرائے خارجہ کا لبنان اور غزہ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: مصر اور قطر کے وزرائے خارجہ نے لبنان اور غزہ
اکتوبر
بائیڈن غزہ جنگ میں نیتن یاہو کی پالیسیوں پر تنقید کیوں کرتے ہیں؟
?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: حال ہی میں غزہ کی جنگ میں صیہونی حکومت کا
اپریل
’دی لیجنڈ: آف مولا جٹ‘ فلم کا گنڈاسا سوا کروڑ روپے میں فروخت
?️ 14 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی سینما کی تاریخ میں کمائی کے نئے ریکارڈ
مارچ