?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی تحلیل کیے جانے کے 90 روز کے اندر عام انتخابات کرانے کی تاریخ کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
پیر کے روز پی ٹی آئی نے بھی اسی طرح کی ایک درخواست کے ساتھ عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا جس میں صدر عارف علوی کو 3 ماہ کی آئینی مدت کے اندر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
اس کے علاوہ، چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 3 رکنی بینچ جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دائر نظرثانی کی درخواست پر سماعت دوبارہ شروع کرے گا۔
درخواست میں عدالت عظمیٰ کے 4 اپریل کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا جس میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات 14 مئی کو منعقد کرانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
منگل کو جماعت اسلامی نے اپنے وکیل غلام محی الدین ملک کے توسط سے آئین کے آرٹیکل 224 (2) کے تحت 90 روز کے اندر عام انتخابات کرانے کی درخواست دائر کی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عظمیٰ، الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 (2) کے مطابق الیکشن کمیشن کو فوری طور پر الیکشن شیڈول کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی ہدایت جاری کرے۔
اس میں مزید استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 218 (3) کے تحت مقررہ مدت کے اندر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کے فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں ایگزیکٹو اتھارٹیز کو مدد اور تعاون کا حکم دیا جانا چاہیے۔
اس کے علاوہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نگران حکومت کو بروقت انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔
2 روز قبل پی ٹی آئی کی جانب سے اسی طرح کی ایک درخواست پارٹی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے دائر کی تھی۔
درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی تھی کہ وہ الیکشن کمیشن کو الیکشن شیڈول جاری کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کو بھی ہدایت جاری کرے کہ وہ پنجاب اسمبلی الیکشن کیس کےعدالتی فیصلے کے مطابق متعلقہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد 90 روز کے اندر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں۔
ایڈووکیٹ سید علی ظفر کے توسط سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کی جانب سے 5 اگست کو ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کی منظوری کے فیصلے کو جس کے تحت نئی حد بندیوں کو لازمی قرار دیا گیا تھا، غیر قانونی، خلاف قانون قرار دے کر کالعدم کرے۔
اس کے علاوہ پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے 8 اگست کو جاری کردہ نوٹی فکیشن کو بھی غیر قانونی قرار دیا جائے جس میں 2023 کی مردم شماری کو پبلک کیا گیا تھا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت بروقت انتخابات عوامی اہمیت کے حامل اور بنیادی حقوق میں شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں بھوک کے 163ویں دن؛ ایک محاصرہ جس سے لاکھوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: مسلسل 163 دنوں سے قابض حکومت نے خوراک اور طبی
اگست
لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں شادی اور جلسوں پر پابندی عائد کر دی گی ہے
?️ 13 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے پنجاب
مارچ
بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرکو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے
?️ 26 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت
مارچ
میکرون اور ان کی اہلیہ کی لڑائی کا ہونٹ پڑھنا؛ بریگزٹ: باہر نکل جاؤ، ہارنے والے!
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: مغربی میڈیا نے ہونٹ ریڈنگ کے ماہرین کی رپورٹس کا
مئی
صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں مغربی کنارے میں 19 فلسطینی شہری گرفتار
?️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں اپنی معاندانہ کاروائیاں جاری رکھتے
مارچ
ہم فتح کی راہ پر گامزن ہیں: اسلامی جہاد تحریک
?️ 29 اپریل 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سینئر رکن خالد البطش
اپریل
غزہ کی وزارت صحت: ادویات کی کمی کی وجہ سے غزہ کی انسانی تباہی کی گہرائی میں اضافہ
?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غزہ میں
دسمبر
فلسطین: قبل از وقت پیدا ہونیوالے نوزائیدہ بچوں کی موت پر ارمینا خان رو پڑیں
?️ 20 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) اسرائیل کی فلسطین پر بربریت جاری ہے اور اب
نومبر