پی ٹی آئی کو احتجاجی تحریک سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، رانا ثناللہ

?️

فیصل آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاجی تحریک شروع نہ کرے تو بہتر ہے کیوں کہ انہیں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کو کوئی غلط فہمی ہے تو وہ بھی دور ہوجائے گی اور وہ اس تحریک سے اپنے کارکنوں کے لیے صرف مشکل ہی پیدا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت کوئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے، تحریک انصاف ذاتی کے بجائے قومی معاملات پر سیاست کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوزیشن اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھ کر الیکشن قوانین میں ترامیم کرے اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے بات کرے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے تاہم اسے درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے سیاسی اتفاق اور معاشی ایجنڈے پر ہم آہنگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پہلے میثاق معیشت کرے اور پھر سیاست سمیت دیگر مسائل پر بھی بات ہوجائے گی۔

انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت قبول کرتے ہوئے ایک غیر جانبدار الیکشن کمیشن کی تشکیل پر اتفاق کریں تاکہ آئندہ انتخابات شفاف ہوں اور کسی کو اعتراض نہ ہو۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ذیلی ریاست سمجھنے والا مودی منہ چھپارہا ہے، بھارت نے پاکستان کو کمزور سمجھ کر حملہ کرنے کی حماقت کی مگر پاکستانی مسلح افواج نے عوام کی حمایت سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور اس کا غرور خاک میں ملا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر سپاہی سے لیکر فیلڈ مارشل عاصم منیر تک مباکباد کے مستحق ہیں جب کہ آج پاکستان دنیامیں ایک طاقتوراورذمہ دارملک کے طور پر جانا جارہا ہے۔

مشہور خبریں۔

یسرائیل کاتس اور ایال زامیر کے درمیان کشیدگی  کیوں بڑھ رہی ہے؟

?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: صیہونی اخبارمعاریو نے آج ایک رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیل کے

مستقبل میں بھی افغان امن کے لیے کام کرتے رہیں گے: فیض حمید

?️ 4 ستمبر 2021کابل (سچ خبریں)  میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی

حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کو آئندہ عام انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کا خدشہ

?️ 23 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکمران اتحاد میں شامل 2 اہم اتحادی جماعتوں نے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نیا سنگ میل عبور کرلیا، وزیراعظم کا اظہار اطمینان

?️ 8 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے

انتہا پسند گروہ امریکی کانگریس کے سامنے احتجاج کی تیاریوں میں مصروف

?️ 2 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکہ خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے سابق امریکی

کورونا کی چوتھی لہر سے بچنے کیلئے پنجاب حکومت کااہم فیصلہ

?️ 12 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے بچنے

وزیراعظم عمران خان نے فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کر دیا

?️ 13 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے اسرائیلی مظالم کی

امریکی عدالت کی جانب سے ٹرمپ کے تجارتی محصولات پر پابندی پر عائد

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایمرجنسی اختیارات کے تحت درآمدی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے