پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے خلاف سپریم کورٹ میں ہی نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ تکنیکی بنیادوں پر کیا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی نہیں، فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی امیدوار آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے، ہم انتخابی مہم چلائیں گے کہ یہ ہمارے امیدوار ہیں اور یہ ان کے نشان ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ’سپریم کورٹ کے متنازع فیصلوں میں آج ایک نئے فیصلے کا اضافہ ہوا ہے، اب پی ٹی آئی کے امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔‘

ان کاکہنا تھا کہ ’اس فیصلے سے ہماری مخصوص نشستیں چلی گئی ہیں، ہمارے امیدواروں کے انتخابی نشانات بھی مختلف ہوں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے پاس انتخابی نشان ’بلا‘ رہے یا نہ رہے عوام بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آواز پر ووٹ دیں گے، ہم اپنے امیدواروں کی نئی فہرستیں تیار کریں گے اور ان کی انتخابی مہم چلائیں گے۔

واضح رہے کہ 13 جنوری کی شب 11 بجکر 30 منٹ پر سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جس کے بعد پی ٹی آئی ’بلے‘ کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئی۔

مشہور خبریں۔

اگر ایران سے براہ راست مذاکرات نہ ہوئے تو وٹیکاف کا سفر منسوخ ہو سکتا ہے:امریکی میڈیا 

?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی میڈیا نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا

کرکٹرز بہت میسیج بھیجتے ہیں، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے، نوال سعید

?️ 14 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، گلوکارہ و اداکارہ نوال سعید نے دعویٰ کیا

اسرائیل کی غزہ پر زمینی حملہ کرنے کی ہمت نہیں

?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:ٹائم میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی

طالبان کی عبوری کابینہ پر پاکستان کا رد عمل سامنے آگیا

?️ 9 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے

ہندوستان اچانک روسی خام تیل کی درآمد کو کیوں نہیں روک سکتا؟

?️ 20 اکتوبر 2025ہندوستان اچانک روسی خام تیل کی درآمد کو کیوں نہیں روک سکتا؟

مشرف نے امریکا کے کہنے پر فوج کو قبائلی علاقوں میں بھیجا

?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں بیان دیتے

حکومتی سبسڈی نہ ہونے کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری میں بڑا اضافہ

?️ 3 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی کے خاتمے

وزیر اعظم نے بچے کی جان بچانے والے پولیس افسر کو قومی اعزاز دینے کا اعلان کیا

?️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے